ترکی: شاہیکہ نے 100 میٹر گہرا غوطہ لگا کر عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا

یہ ریکارڈ میں جمہوریہ ترکی کی 98 ویں سالگرہ اور شہدا کی نذر کرتی ہوں: شاہیکہ ارجومین

1725033
ترکی: شاہیکہ نے 100 میٹر گہرا غوطہ لگا کر عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا
sahika rekor.jpg
sahika rekor.jpg
sahika rekor.jpg
sahika rekor.jpg

ترکی کی قومی غوطہ خور شاہیکہ ارجومین نے ورلڈ ریکارڈ  کے لئے ضلع انطالیہ کی تحصیل کاش کے کھلے سمندر میں ایک سانس میں 100 میٹر گہری غوطہ خوری کی۔

فری ڈائیونگ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر غوطہ خور شاہیکہ نے پیلٹ کے بغیر اور مختلف ویٹ کیٹیگری میں ایک سانس میں 100 میٹر گہرا غوطہ لگایا۔

غوطہ، جمہوریہ ترکی کے قیام کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر اور ایک سانس میں 100 میٹر گہرائی میں جا کر عورتوں اور مردوں کے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لئے لگایا گیا۔ غوطے کو تحصیل کاش کے گورنر شعبان آردا یازیجی اور بلدیہ مئیر مُتلو اُولو تاش نے بھی دیکھا۔

 بغیر پیلٹ اور آکسیجن سیلنڈر کے 2 منٹ اور 53 سیکنڈ میں شاہیکہ سمندر میں 100 میں نیچے اتریں۔ عالمی ریکارڈ توڑنے کے بعد اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 98 میٹر سے زیادہ گہرا یہ غوطہ میں جمہوریہ ترکی کی 98 ویں سالگرہ اور شہدا کی نذر کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں یہ ریکارڈ قائم کر کے بہت خوش ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔ یہ غوطہ لگا کر ہم نے عالمی ریکارڈ کے ساتھ ساتھ موسمیاتی بحران، گلوبل وارمننگ اور جنسی مساوات جیسے موضوعات کی طرف بھی توجہ مبذول کروانا چاہی ہے۔

 

 

 


ٹیگز: #غوطہ

متعللقہ خبریں