ٹوکیو اولمپکس ،تمغوں کی دوڑ میں چین سر فہرست

ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ شروع ہو گئی، چین 3 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت کر سب سے آگے ہے جب کہ اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا اور ایکوڈور بھی طلائی تمغے پانے میں کامیاب رہے

1679731
ٹوکیو اولمپکس ،تمغوں کی دوڑ میں چین سر فہرست
hatice kubra ilgun.jpg
hakan recber.jpg

ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ شروع ہو گئی، چین 3 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت کر سب سے آگے ہے جب کہ اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا اور ایکوڈور بھی طلائی تمغے پانے میں کامیاب رہے۔

ٹوکیو گیمز میں مینز سائیکلنگ روڈ ریس ایکواڈور کے رچرڈ کیراپیز نے جیت لی، چائنیز شوٹر یانگ کیان نے گیمز کا پہلا طلائی تمغہ جیتا، انھوں نے یہ کامیابی ویمنز 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ میں پائی، شوٹر جاوید فاروقی اولمپک میڈل جیتنے والے عمررسیدہ ایرانی ایتھلیٹ بن گئے، انھوں نے مینز 10 میٹر ایئرپسٹل میں طلائی تمغے اپنے نام کیا۔

وڈوکا ناؤ ہیشا ٹیکاٹو نے جاپان کیلیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا، انھوں نے یہ فتح مینز 60 کے جی فائنل میں چائنیز تائپے کے یانگ یونگ وی کیخلاف سمیٹی، بھارتی ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے 21 سالہ انتظار ختم کرتے ہوئے اولمپکس میں سلور میڈل جیت لیا، انھوں نے 49 کلو گرام میں یہ کامیابی سمیٹ کر میڈلز ٹیبل پر ملکی کھاتہ کھولا، 26 سالہ ویٹ لفٹر نے مجموعی طور پر 202کلو وزن اٹھایا۔

ویمنز تائیکوانڈو 49 کے جی میں تھائی لینڈ کی پانیپیک وونگ پاتاناکٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا ۔

تائیکوانڈو مینز 58 کے جی میں اٹلی کے ویٹو ڈیل ایکیولا نے میدان مارلیا، ۔ شمشیر زنی کے مینز سیبرے انفرادی مقابلوں میں ہنگری کے آرون سیزلیگئی نے گولڈ، اطالوی لیوگی سیمائل نے سلور اور کم جونگوان نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

آرون انفرادی فینسنگ ایونٹ میں 3 اولمپک گولڈ میڈلز جیتنے والے پہلے مرد کھلاڑی بنے، وہ اس سے قبل 2012 اور 2016 گیمز میں بھی چیمپئن بنے تھے،فینسنگ ویمنز ایپی انفرادی ایونٹ میں چین کی سون یاون نے سونے، اینا ماریا پوپیسکو نے چاندی اور کیٹرینا لیز نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔



متعللقہ خبریں