ترک قومی والی بال ٹیم یورپین چمپین

صدر رجب طیب ایردوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے ترک قومی ٹیم کو دلی مبارکباد  پیش کی

1661938
ترک قومی والی  بال ٹیم یورپین چمپین

ترک قومی والی بال ٹیم  نے بیلجیم میں منعقدہ 2021 یورپی  گولڈن لیگ کے فائنل میں یوکیرین کو  تین ۔ ایک کے اسکو ر سے شکست دیتے ہوئے   چمپین  بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

قومی ٹیم  نے  لیگ کےآٹھوں میچ جیتنے کے بعد سیمی فائنل  میں اسٹونیا  کو جبکہ فائنل میں یوکیرین کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے ترک قومی ٹیم کو دلی مبارکباد  پیش کی۔

ترک صدر نے لکھا ہے کہ  یورپی گولڈن لیگ  میں اوپر تلے چمین   بنتے ہوئے ہمارے وطن کا سر فخر سے بلند کرنے  والی ترک قومی والی بال ٹیم کو  دل و جان سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اسپیکر اسمبلی، نائب صدر اور وزیر برائے نواجوں و کھیل  نے بھی   سوشل میڈیا کی وساطت سے قومی ٹیم  کو تہنیتی پیغامات دیےہیں ۔

 



متعللقہ خبریں