پاکستانی قومی ٹیم نے زمبابوے کی قومی ٹیم کو ایک اننگز اور 175 رنز سے شکست دے دی

حسن علی مین آف دی میچ قرار پائے جنہوں نے دو اننگز میں 9 وکٹیں لیتے ہوئے ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا

1632066
پاکستانی قومی ٹیم نے زمبابوے کی قومی ٹیم کو ایک اننگز اور 175 رنز سے شکست دے دی

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو ایک اننگز اور 175 رنز سے با آسانی شکست دے دی۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم نے 426 رنز بنائے اور 250 رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم صرف 134 رنز ہی بناسکی۔

دوسری اننگز میں زمبابوے کی جانب سے تریسائی مساکنڈا 43، کیون کاسوزا 28، کپتان برنڈن ٹیلر 29 اور وکٹ کیپر بلے باز ریجس چاکبوا 14 رنز بناکر نمایاں رہے۔

حسن علی نے دوسری اننگز میں بھی دھواں دار  بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نعمان علی نے 2، فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلی اننگز میں بھی زمبابوے کے بلے باز پاکستانی بولرز کے آگے بے بس دکھائی دیے اور پوری ٹیم 176 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی نے 4،4 جب کہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان  کے اوپنر عابد علی 60، عمران بٹ نے 91 اور اظہر علی نے 36 رنز بنائے جب کہ فواد عالم نے 140 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس طرح  قومی ٹیم پہلی اننگز میں زمبابوے کے خلاف 250 رنز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

 

 



متعللقہ خبریں