"یورپی مقابلہ برائے وزن برداری" ترک کھلاڑی نے تین تمغے حاصل کیے

یورپی مقابلہ برائے وزن برداری میں شامل ترک وزن بردار محمد فرقان اوزبک نے کانسی کا ایک اور سونے کےدو تمغے حاصل کیے ہیں

1615528
"یورپی مقابلہ برائے وزن برداری" ترک کھلاڑی نے تین تمغے حاصل کیے

 یورپی مقابلہ برائے وزن برداری میں شامل ترک وزن بردار محمد فرقان اوزبک نے کانسی کا ایک اور سونے کےدو تمغے حاصل کیے ہیں۔

 ماسکو میں منعقدہ ان مقابلوں کے تیسرے روز ترک کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

 مردوں کے 67 کلوگرام  میں محمد فرقان اوزبک نے 145 کلوگرام وزن اٹھاتےہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

انہی مقابلوں کے دیگر شعبوں میں ترک وزن بردار نے جرکنگ میں 178 کلوگرام سمیت مجموعی طور پر 323 کلو گرام وزن اٹھاتے ہوئے   دو طلاءی تمغے بھی حاصل کیے۔

 



متعللقہ خبریں