شمالی کوریا ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہیں کرے گا

واضح رہے کہ تین سال پہلے دونوں ملکوں نے سرمائی اولمپکس مقابلوں میں مشترکہ ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، جس سے دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان تاریخی ملاقات کی راہ ہموار ہوئی تھی

1615927
شمالی کوریا ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہیں کرے گا

شمالی کوریا نے کہا ہے وہ اس سال کورونا وبا کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہیں کرے گا۔

کیودو خبر ایجنسی کے مطابق،اس فیصلے سے یہ توقعات دم توڑ گئی ہیں کہ اولمپکس کے موقع پر شاید شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد ملتی۔

 واضح رہے کہ تین سال پہلے دونوں ملکوں نے سرمائی اولمپکس مقابلوں میں مشترکہ ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، جس سے دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان تاریخی ملاقات کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

اب تک شمالی کوریا ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار ہونے والا پہلا ملک ہے۔



متعللقہ خبریں