یورپی ویٹ لفٹنگ چمپین شپ میں 3 تمغے ترکی کے نام

خواتین  کی 55 کلو گرام کی کیٹگیری میں سمعیہ کینتلی نے اسنیچ میں 110 کلو گرام اٹھاتے ہوئے  کانسی کا تمغہ لینے کا حق حاصل کیا

1615079
یورپی ویٹ لفٹنگ چمپین شپ میں 3 تمغے ترکی کے نام

یورپی ویٹ لفٹنگ چمپین شپ میں ترک قومی ویٹ لفٹر معمر شاہین  نے نقرئی  جبکہ فردی ہاردال اور سمعیہ کینتلی  کانسی کے تمغے جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔

روسی دارالحکومت ماسکو میں منعقد چمین شپ کے دوسرے دن قومی  کھلاڑیوں نے میڈل وصول کیے۔

61 کلو گرام کی کیٹیگری میں  کھاڑے میں اترنے والے فردی ہاردال نے  جرک میں 130 اور اسنیچ میں 157 کلو گرام وزن اٹھاتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

خواتین  کی 55 کلو گرام کی کیٹگیری میں سمعیہ کینتلی نے اسنیچ میں 110 کلو گرام اٹھاتے ہوئے  کانسی کا تمغہ لینے کا حق حاصل کیا۔

جبکہ 55 کلو گرام کی کیٹیگری میں معمر شاہین  نے اسنیچ  میں 112 کلو گرام وزن اٹھاتے ہوئے نقرئی تمغہ اپنے نام کیا۔

 



متعللقہ خبریں