سچن ٹنڈولکر کورونا میں مبتلا،ہسپتال میں داخل ہو گئے

ایک ٹوئیٹ میں ٹینڈولکر نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد سے وہ گھر پر قرنطینہ میں تھے لیکن طبی مشورے کے بعد وہ ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں

1613638
سچن ٹنڈولکر کورونا میں مبتلا،ہسپتال میں داخل ہو گئے

بھارت کے مایہ ناز کرکٹر سچن ٹینڈولکر کو کورونا  کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ٹینڈولکر ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

ایک ٹوئیٹ میں ٹینڈولکر نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد سے وہ گھر پر قرنطینہ میں تھے لیکن طبی مشورے کے بعد وہ ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

 واضح رہےکہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کووڈ انیس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں سے ایک ہے۔

سابق بھارتی کپتان سچن ٹینڈولکر ممبئی میں رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں