ترکی: قومی فٹبال ٹیم نے ناروے کو 0۔3 سے شکست دے دی

ترکی کی قومی ٹیم نے 2022 عالمی کپ کوالیفائنگ میچوں میں ہالینڈ کے بعد ناروے کو بھی شکست دے دی، صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے ٹیم کو مبارکباد

1609898
ترکی: قومی فٹبال ٹیم نے ناروے کو 0۔3 سے شکست دے دی

عالمی فٹبال کپ فیفا 2022 کے دوسرے کوالیفائنگ میچ میں ترکی کی قومی ٹیم نے ناروے  کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی ہے۔

اس فتح سے ترکی کی قومی ٹیم کی کامیابیوں میں ایک اور کا اضافہ ہو گیا ہے۔ 2022 عالمی کپ کوالیفائنگ میچوں میں پہلے ہالینڈ اور اب ناروے کو شکست دے کر ترکی کی ٹیم نے گروپ میں اپنی قیادت کو 2۔2 سے مضبوط کر لیا ہے۔

میچ  جیتنے کے بعد صدر رجب  طیب ایردوان، نائب صدر فواد اوکتائے ، ترکی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

فیفا نے بھی ناروے کو 0۔3 سے شکست دینے کے بعد ترکی کو مبارکباد پیش کی۔

 فیفا کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " ترکی کی ٹیم نے شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ناروے کو 0۔3 سے شکست دے کر ترکی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ 2002 میں حاصل کردہ کامیابی سے بہت آگے تک جانے کی صلاحیت رکھتی ہے"۔

واضح رہے کہ ترکی کی ٹیم نے جنوبی کوریا اور جاپان میں منعقدہ 2002 عالمی فٹبال کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔



متعللقہ خبریں