ترکی: صدر ایردوان نے پینلٹی شاٹ لگا کر اسٹیڈئیم کا افتتاح کیا

صدر رجب طیب ایردوان نے ضلع ازمیر میں فٹبال کو پہلی شاٹ لگا کر گیوز تیپے آقسیل فٹبال اسٹیڈئیم کا افتتاح کیا

1588829
ترکی: صدر ایردوان نے پینلٹی شاٹ لگا کر اسٹیڈئیم کا افتتاح کیا

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ضلع ازمیر میں فٹبال کو پہلی شاٹ لگا کر گیوز تیپے آقسیل فٹبال اسٹیڈئیم کا افتتاح  کیا۔

اسٹیڈئیم میں فٹبال کے اوّلین شاٹس کی ویڈیو کو صدر ایردوان نے سوشل میڈیا سے شئیر کیا ہے۔

انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اسٹیڈئیم کا افتتاح کیا اور گراونڈ کا جائزہ لیا ۔

صدر ایردوان نے، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی سے ازمیر کے اسمبلی ممبر  آلپ آئی اعوز آلان  کی طرف سے  لگائے گئے نیٹ میں پینلٹی شاٹ بھی  لگائی۔

پینلٹی شاٹ لگاتے ہوئے اتاری گئی تصویر کو بھی  انہوں نے"رُکنا منع ہے گول کرنا جاری" کے نوٹ کے ساتھ شئیر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں