ٹوکیو اولمپکس اس سال منعقد ہونگے: جاپانی وزیراعظم

جاپانی وزیر اعظم سوگا ہوشی ہیدے نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک کو بتایا کہ ٹوکیو اولمپکس 2021 میں منعقد ہونگے

1586178
ٹوکیو اولمپکس اس سال منعقد ہونگے: جاپانی وزیراعظم

جاپانی وزیر اعظم سوگا ہوشی ہیدے نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک کو بتایا کہ ٹوکیو اولمپکس 2021 میں منعقد ہونگے۔
واضح رہےکہ 2020 کے موسم گرما میں ٹوکیو اولمپکس کو کورونا کی وبا کے بعد 2021 کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔

تھامس باک اولمپک کھیلوں کے حفاظتی انتظامات سے متعلق جاپانی عہدیداروں سے تبادلہ خیال کے بعد چار روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچے۔
 اس بات پر زور دیا کہ ہم اولمپکس کے کامیاب  مقابلوں کے پیش نظر مختلف پہلوؤں کو مدنظر رکھے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے عالمی کمیٹی کے سربراہ کو یقین دلایا کہ گرمائی اولمپکس کے انعقاد سے وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ انسانیت نے وبا کو زیر  کرلیا ہے۔
جاپانی وزیر اعظم کے مطابق، یہ دنیا کو یہ پیغام بھی بھیجے گا کہ ان کا ملک تباہ کن زلزلے اور 2011 کے سونامی سے واپس آیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست تک متوقع ہے



متعللقہ خبریں