ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں
09.09.2024
روزنامہ حریت"محکمہ خارجہ کا عائشہ نور ایزگی ایگی کے حوالے سے بیان" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ دفتر ِ خارجہ کے ترجمان اونجو کیچیلی نے بیان دیا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اسرائیلی فوجیوں کی گولی سے ہلاک ہونے والی عائشہ نور ایزگی کی نعش کو اس کے لواحقین کے حوالے کرنے اور تدفین کے لیے ضروری کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
"رواں سال کے اختتام تک 264 ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں، یلماز" کے زیر عنوان روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ نائب صدرجودت یلماز کا کہنا ہے " ہماری اہم برآمدی منڈی یورپ میں اگرچہ شدید کساد بازاری ہے، تا ہم ہمارے برآمد کنندگان بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ ہماری برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہمیں اس سال کے آخر میں 264 بلین ڈالر کی برآمدات کی توقع ہے۔ "
روزنامہ سٹار "بحیرہ اسود میں ہماری کامیابیاں مثالی نمونہ بن گئیں"
جرمن پریس نے لکھا ہے کہ ترکیہ، بحیرہ اسود میں علاقائی نظام کو تشکیل دینے میں کامیاب رہا ہے اور یہ مشرقی بحیرہ روم میں اپنے خلاف بنائے گئے منصوبوں کو ناکام بنانے کی سکت رکھتا ہے۔ لکھا گیا ہے کہ مغرب کی طرف سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کردہ ترکیہ کے خدشات اور مفادات کو بالائے طاق رکھنے کی صورت میں پیچیدہ جغرافیائی سیاسی ماحول میں بھی علاقائی تعاون ممکن بن سکے گا۔
روزنامہ خبر ترک"آک قویو پاور اسٹیشن ملکی بجلی کی ضروریات کے 10 فیصد کو پورا کرے گا، بائراکتار"
وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتار کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے پہلے جوہری پاور پلانٹ اور پہلے ری ایکٹر کو آئندہ برس سے فعال کیا جائیگا۔ اس طرح آک قویو جوہری پاور پلانٹ سے ترکیہ کی بجلی کی ضرورت کے دس فیصد کو حاصل کیا جا سکے گا۔
روزنامہ صباح "سال کے پہلے 8 ماہ میں فروخت ہونے والی ہر تین الیکڑک گاڑیوں میں سے ایک ٹوگ تھی"
ٹوگ ترکیہ الیکڑک آٹو موبائل منڈی میں رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں 14 ہزار 849 گاڑیوں کی فروخت اور 31٫57 فیصد منڈی کے حصے کے ساتھ ٹریڈ مارک کی فہرست میں اول نمبر پر رہا ہے۔