ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

02.04.2024

2123681
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق:"رائے دہندگان کا آق  پارٹی کو پیغام"

31 مارچ کے بلدیاتی انتخابات کا نتیجہ غیرمتوقع رہا ہے۔ 2002 سے اب تک تمام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی پہلی بار کامیاب نہیں ہو سکی۔ اس ناکامی میں بلند سطح کی مہنگائی، ریٹائرڈ شہریوں کی طرف سے تنخواہوں میں اضافے پر عدم اطمینان کار فرما رہا ہے، کچھ  رائے دہندگان    نے پولنگ میں حصہ نہیں لیا۔

روزنامہ وطن :"نائب صدر  جودت یلماز:  افراط زر کے خلاف جدوجہد ہماری بنیادی ترجیح ہے"

نائب صدر جودت یلماز کا کہنا ہے کہ  رواں سال کے دوسرے عشرے  سے افراط زر کے خلاف جدوجہد  کے نتائج   واضح طور  پر سامنے آنے شروع ہو جائینگے۔  اس طرح  تنخواہوں میں اضافے  کے وقت کے ساتھ اپنی افادیت کھونے  کا سد باب کر لیا جائیگا اور  پائیدار  خوشحالی میں اضافہ  حاصل  کیا جائیگا۔

روزنامہ صباح :"ترکیہ میں  غیر ملکی سرمایہ آنا شروع ہو جائیگا"

امریکی  انسوٹمنٹ  بینک گولڈمین ساکس کے ماہرین اقتصادیات نے ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات کے بعد ترک لیرے کی قدر کے حوالے سے بعض تخمینے پیش کیے ہیں۔ گولڈمین ساکس کے ماہرین اقتصادیات  کے مطابق ترک لیرا گزشتہ مہینوں کے مقابلے  میں انتخابات کے اختتام پر سرمائے کے بہاؤ  کی بدولت  بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا ۔

روزنامہ سٹار:"استنبول  سٹاک مارکیٹ  کے  انڈکس نے عالمی انڈکس کو مات دے دی"

استنبول اسٹاک مارکیٹ  نے   100 انڈکس ماہ مارچ میں 0٫56 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 9142 پوائنٹس  پر اپنا کاروبار بند کیا ہے تو سال  کی پہلی سہ ماہی میں   اس نے 22٫39 فیصد کے اضافے کے ساتھ  تمام تر عالمی  اسٹاک مارکیٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

روزنامہ خبر ترک :" ترکیہ کا  شفا  اسپتال کے مناظر کے حوالے سے  بیان"

وزارت خارجہ کی جانب سے غزہ کے شفا ہسپتال کے تازہ مناظر کے حوالے سے ایک بیان سامنے آیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "شفا ہسپتال کی تصاویر اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسرائیل کا مقصد فلسطینی عوام کو جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے  ختم کرنا ہے۔" گزشتہ چھ ماہ کے دوران اسرائیلی حکام کی طرف سے کیے جانے والے جرائم انسانی تاریخ کی سب سے بڑی بربریت میں شمار ہوتے ہیں۔ ان جرائم کےمرتکب تمام افراد کا محاسبہ کیا  جائے گا، اور ان جرائم  پر آنکھیں بند کرنے والوں  کے نام تاریخ میں سیاہ  دھبے کے طور پر رقم کیے جائیں گے۔"



متعللقہ خبریں