ترک اخبارات سے جھلکیاں - 29.02.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2109025
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 29.02.2024

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ وطن : صدر ایردوان کی روس اور یوکرین  سے اپیل : سفارت کاری کو موقع دیں۔

صدر ایردوان نے یوکرین ساؤتھ ایسٹ یورپ سمٹ کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے ایردوان نے کہا کہ میں  میرے خیال  کے مطابق جنگ کو منصفانہ اور دیرپا امن کے ساتھ ختم کرنے کے لیے سفارت کاری اور بات چیت کا موقع دیا جانا چاہیے۔

 

***روزنامہ خبر ترک :"  روسی وزیر خارجہ لاوروف ترکیہ  کا دورہ کریں گے "

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زہارووا نے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ ہفتہ وار پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف جلد  ہی  ترکیہ کا دورہ کریں گے اور کہا کہ لاوروف ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر یکم تا دو مارچ کو انطالیہ ڈپلومیٹک فورم میں شرکت کریں گے۔  لاوروف اپنے ترک ہم منصب  حقان  فیدان سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

***روزنامہ سٹار : "ایتھنز حکومت  کا ترکیہ سے متاثر ہو کر اپنے ادارے کو تشکیل کرنے کا فیصلہ "

اطلاع ملی ہے  کہ  یونان،" ترکیہ کمیونیکیشن ماڈل"کی کامیابی سے متاثر ہو کر ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کے لیےاسی طرز کا ایک یونٹ  تشکیل دے گا  جیسا کہ ترکیہ  کا  اطلاعاتی  ڈائریکٹوریٹ  ہے۔

 

***روزنامہ صباح:" ترکیہ  کا  ماہی گیری میں  نیا ریکارڈ "

زراعت اور جنگلات کی وزارت کے ماہی پروری اور آبی زراعت کے ڈائریکٹر  جنرل مصطفیٰ آلتوع اتالائے  نے کہا ہے کہ  گزشتہ سال مچھلیوں  کے  شکار اور برآمدات سے  سے نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پچھلے سال تقریباً 10 لاکھ ٹن مچھلی حاصل کی گئی تھی جسے غیر ممالک کو برآمد کرتے ہوئے زرمبادلہ  کمایا گیا۔

 

***روزنامہ حریت: غیر ملکی تجارتی خسارہ کم ۔

ترکی کے شماریاتی ادارے (TUIK) نے غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا۔ TÜİK کے اعداد و شمار کے مطابق، جنوری میں غیر ملکی تجارتی خسارہ پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 56.4 فیصد کم ہوا، جو 14 ارب 290 ملین ڈالر سے 6 ارب 227 ملین ڈالر تک  رہ گیا ہے۔



متعللقہ خبریں