ترک اخبارات کی جھلکیاں

28.02.24

2108436
ترک اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک کے مطابق، صدر ایردوان نے کہا کہ  گزشتہ 21 سالوں کے دوران ملک میں جمہوری روایات اورترقیاتی منصوبوں کی مدد سے عصرحاضر کے مستحکم ترکیہ کی بنیادیں رکھی گئی ہیں، 21 سالوں میں ترک معیشت تین گنا  بڑھ گئی ہے ہم صنعتی ،زرعی اور تجارتی شعبوں میں عالمی مقابلے بازی میں حصہ لے رہے ہیں ،کامیابی کا یہ سلسلہ آئندہ  کے دور میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ حریت نے لکھا ہے کہ  وزیر صنعت و ٹیکنولوجی  فاتح کاجر نے کہا ہے کہ  مقابلہ بازی کے عالمی رحجان،جاذب نظر  ترغیباتی پیکیجز،مستحکم مالیاتی ڈھانچے اور ماکرو اکانومک توازن  کے ہمراہ سرمایہ کاروں کے لیے ترکیہ ایک منافع بخش اور محفوظ ملک ہے۔ ترکیہ اپنے درخشاں مستقبل اور پراعتماد تجارتی فضا سے سرمایہ کاروں کے لیے ثمر آور بننا جاری رکھے گا۔

 

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  عسکری الیکڑونک صنعتی ادارے اسیل سان کے  جنرل مینیجر احمد اک یول نے  بتایا کہ اس سال  ملکی ساختہ فضائی  دفاعی نظام "سپر" ترک دفاعی قوتوں کے بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔ ہم  ملکی قیادت کے تعاون سے  سال رواں میں  دفاعی صنعت کو مزید  فروغ دینا جاری رکھیں گے۔

 

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ  صومالی وزیر سیاحت و ثقافت و اطلاعات داود اویس جاما نے کہا کہ  ہم ترکیہ کے ساتھ دفاعی و اقتصادی تعاون معاہدے  کے منتظر ہیں جو کہ ای تاریخی معاہدہ ہوگا۔

 

روزنامہ صباح کے مطابق،  ترک کھانوں،لذتوں اور انواع و اقسام  پر مبنی ترک ثقافتی ورثہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، سیاحتی جریدے ٹیسٹ اٹلس نے ترک کھانوں سے متعلق ایک تحقیقاتی تجزیہ  جاری کیاہے جس میں 25 ترک کھانوں کو ایک فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں