ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

27.02.2024

2108005
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

صدر رجب طیب ایردوان نے  کل روسی صدر ولا دیمر پوتن سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔

ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق" اس بات چیت میں روسی صدر  پوتن نے صدر ایردوان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔  پوتن نے علاوہ ازیں ترکیہ۔ روس تعلقات   کے ایک دوستانہ ماحول میں آگے بڑھانے میں خدمات کے  جواز میں  ترک صدر  کا شکریہ ادا کیا۔ "

روزنامہ حریت :"عالمی عدالتِ انصاف    سے غزہ کے حوالے سے اپیل "

عالمی عدالت انصاف کی  اسرائیل کے  فلسطین پر قبضے کے قانونی نتائج سے متعلق  کل کی   سماعت میں ترکیہ کے نام پر  نائب وزیر خارجہ احمد یلدز کی زیر ِ صدارت کے وفد نے  ایک رپورٹ پیش کی۔ یلدز نے اس موقع پر کہا کہ اسرائیل کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے کا ذمہ دار ٹہرانا چاہیے۔

روزنامہ خبر ترک :"کریملن کا پوتن کے مجوزہ  دورہ ترکیہ کے  حوالے سے بیان"

روسی ایوانِ صدر کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف  نے کل اپنے بیان میں  اعلان کیا ہے کہ  صدر  ولا یمر پوتن  15 تا 17 مارچ  منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

روزنامہ سٹار :" یونان میں ترکیہ کے حوالے سے    ناگہانی  خوف، فرق بڑھتا جا رہا ہے"

یونانی پریس ترک دفاعی صنعت کی پیش رفت کا قریبی  جائزہ لینے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔  ترک  آبدوزوں  کی جدت کے حوالے سے  پیش رفت کو ایجنڈے میں لانے والے یونانی پریس نے دونوں ممالک کے  بحری بیڑوں کے درمیان فرق پر زور دیا ہے۔

روزنامہ ینی شفق :قاآن  کو مخفی  بنایا جائیگا"

ترکیہ کے پہلے لڑاکا طیارے قاآن کے برین  کی خصوصیت کے حامل کمپیوٹر سسٹم  سمیت  کلیدی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے والے تحقیقاتی ادارے  توبیتاق  نے طیارے کو راڈار  سے پوشیدہ کرنے   کے لیے ضروری سافٹ ویئر کو فروغ دینے پر  کام شروع کر دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں