ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

20.02.2024

2104740
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن "ایک تاریخی دریچہ  کھل گیا، صدر  ایردوان"

صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجانی صدر الہام علی یف  کے ہمراہ  انقرہ میں پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے کہا کہ  قاراباغ پر آرمینی قبضے کے خاتمے کے ساتھ  خطے میں  پائیدار امن کے قیام  کے لیے  ایک تاریخی  دریچہ  کھلا ہے۔  جناب ایردوان نے بتایا کہ 'آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان    کھلنےوالے اس دریچے  کو بند  نہ کیا جانا حد درجے اہمیت کا حامل ہے۔ '

روزنامہ خبر ترک :" ترکیہ  عالمی سطح  پر اثرِ رسوخ کا  حامل  ہے، علی یف"

آذربائیجان کے صدر الہام علی یف  کا کہنا ہے کہ ترکیہ  آج    عالمی سطح پر  اثرِ رسوخ کا   مالک ایک ملک ہے۔  انہوں نے اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'ترک برادری   میں اتحاد، مشترکہ  ثقافتوں کے مالک  عوام  کی یکجہتی ،    ترک  مملکتوں کی تنظیم   کی طاقت میں  نمایاں سطح پر اضافہ کرے گا۔ '

روزنامہ حریت :"ایردوان ایک طاقتور  اداکار ہے، یونانی میڈیا"

ایتھنز،  انقرہ اور قاہرہ کے تعلقات کا قریب سے جائزہ لے  رہا ہے۔ یونانی میڈیا نے لکھا ہے کہ ترکیہ حالیہ  اقدامات سے جیو پولیٹیکل منظر نامے پر ایک 'زیادہ مضبوط' پوزیشن پر پہنچ گیا ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صدر ایردوان خطے کے ایک طاقتور اداکار ہیں، جنہیں کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔

روزنامہ سٹار:"ترک سفارتکاری کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے"

روس کے انقرہ میں سفیر  الیکسی یرہوف   نے واضح کیا ہے کہ ترکیہ کی،    روس اور  یوکیرین کے درمیان    جنگ بندی  کے قیام ، بعد ازاں سلسلہ حل کے   معاملے میں  معاونت کرنے کی خواہش اور  بحیرہ اسود اناج راہداری   اقدام   کی حمایت   کا عزم قابل ستائش ہے۔

روزنامہ  ینی شفق: " ترکیہ میں  بیروزگاری میں گراوٹ، روزگار  کے مواقع میں اضافہ"

ترکیہ میں 2023 کی چوتھی سہ ماہی میں بیروزگاری کی شرح گزشتہ  سہ ماہی کے مقابلے میں 0٫4 فیصد کے اضافے کے ساتھ  8٫8 فیصد تک رہی ہے۔ اس  دورانیہ میں  بے روزگار افراد کی تعداد ایک لاکھ 37ہزار کی کمی کے ساتھ 0 3 لاکھ 70 ہزار تک  رہی ہے۔ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے اسی عرصے میں روزگار ملنے والوں  کی تعداد میں ایک لاکھ 95 ہزار  افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں