ترک اخبارات سے جھلکیاں - 19.02.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2104097
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 19.02.2024

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  وطن : 8 دہشت گردوں کو  غیر فعال  کر دیا گیا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ اندرون ملک اور سرحد پار پوری عزم کے ساتھ جاری ہے۔ وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجہ کلید  آپریشن  کے علاقے میں 8 دہشت گردوں کو  غیر فعال  کر دیا گیا ہے ۔

 

***روزنامہ صباح: پوتن: "سب سے قابل اعتماد ساتھی ترکیہ ہے"

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یورپ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "وہ مسلسل کہتے  ہیں  کہ روس توانائی کے وسائل فراہم نہیں کرتا، وہ ان پر پابندیاں  لگا رہا ہے جبکہ ہم کسی چیز پر پابندی نہیں لگاتے، ہم سب کچھ فراہم کرتے ہیں۔ سب سے زیادہ قابل اعتماد شراکت دار ترک ہے۔ ترک  اسٹریم    کے ذریعے  ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔

 

***روزنامہ حریت:"  وزیر کاجر   کی سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری سے ملاقات"

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فتح کاجر نے گزشتہ روز استنبول میں سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح سے ملاقات کی۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں، وزیر کاجر نے کہا کہ انہوں نے ایسے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید سطح پر لے جائیں گے۔

 

***روزنامہ اسٹار :" ترک فضائی حدود کی مقامی اور قومی ذرائع سے نگرانی کی جائے گی"

وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادر  اورال اولو  نے کہا کہ ترکیہ کا پہلامقامی  اور قومی شہری نگرانی کا ریڈار، جو ترک انجینئروں نے تیار کیا ہے، کامیابی کے ساتھ فیلڈ میں قبول کر لیا گیا ہے اورغازی انتیپ  ہوائی اڈے پر اس نے سروس دینے شروع کردی ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "وزیر ثقافت و سیاحت ایرسوئے: ہمارا 2028 میں ہدف  100 بلین ڈالر ہے"

ثقافت  و  سیاحت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سیاحت کے شعبے میں  ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وہ 2028 میں سیاحوں کی تعداد میں دنیا کے ٹاپ 3 میں شامل ہو کر 100 بلین ڈالر کی آمدنی کا ہدف رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں