ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

13.02.2024

2101591
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت :"ایردوان کا  ایف۔16 کے بارے  میں بیان"

گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے بعد اپنے بیان میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہم امریکہ کے ساتھ F-16 لڑاکا طیاروں کے مذاکرات کے لیے اپنی درخواست کے مثبت نتائج سے خوش ہیں۔"

روزنامہ سٹار:"اسرائیل کے رفح پر حملوں  پر ترکیہ کا رد عمل "

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  غزہ کی پٹی میں اب تک ہونے والی تباہی اور قتل عام کے بعد جنوبی شہر رفح پر اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں پر ہمیں بڑی تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس آپریشن کو غزہ کے لوگوں کو ان کی اپنی زمینوں سے بے دخل کرنے کے منصوبے کا حصہ سمجھتے ہیں۔

 روزنامہ خبر ترک:"آلپیر  گیزر آوجی وطن لوٹ آیا"

ترکیہ  کے پہلے خلا باز  آلپیر گیزر آوجی   کے طیارے نے  کل انقرہ کے اسین بوعا ہوائی  اڈے  پر  لینڈنگ کی۔  گیزر آوجی  نے  پریس کانفرس میں  اپنے بیانات میں کہا ہے کہ "ان کو   کسی بھی لمحہ وہاں پر دقت پیش نہیں آئی۔  بعد ازاں  صدر رجب طیب ایردوان نے ترکیہ کے پہلے خلانورد آلپیر گیزرجی کو شرف ملاقات بخشا۔ "

روزنامہ وطن:"ہمارے  ڈراونز  کو  ترک سات سیٹ لائٹس کے ذریعے کنٹرول کیا جائیگا۔"

وزیر مواصلات و بنیادی ڈھانچہ  عبدالقادر  اورال اولو کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے قومی ڈراونز سمیت  تمام  تر مقامی ڈراونز  کو  ترک سات  سیٹ لائٹس کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکے گا۔

روزنامہ صباح :"بیروزگاری  کی شرح اکائی کے ہندسے  میں"

ترکیہ  محکمہ شماریات نے ماہ دسمبر کی   شرح بیروزگاری کا اعلان کیا ہے۔   ترکیہ میں بیروز گاری کی شرح 8٫8 فیصد  تک گر تے ہوئے اکائی کے ہندسے   تک ہو گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں