ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

30.01.2024

2095155
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق:"مقامی  انجنیئرنگ  اور ڈیزائن   کا کارنامہ"

صدر ایردوان نے استنبول  ہوائی اڈے میٹرو  کاغذ خانے۔ گائرت تپے لائن  کی افتتاحی تقریب  سے اپنےخطاب میں کہا ہے کہ " اس میٹر و   لائن کی منصوبہ بندی سے لیکر   اس کی تعمیر تک  کے تمام مراحل  کو  مقامی  انجنیئرنگ  اور  ٹیکنیکل معلومات   کے ساتھ  شرمندہ تعبیر کیے جانے پر  ہمیں   فخر ہے۔  ہم  عملی جامہ پہنائے جانے والے تمام تر منصوبوں میں مقامی  و قومی  امکانات  کو بڑھانے   پر خصوصی توجہ دیں گے۔"

روزنامہ سٹار"فیدان کا  رد عمل: عظیم  المیہ    رونما ہو سکتا ہے۔"

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے  غزہ میں جاری المیہ پر توجہ مبذول کراتے ہوئے  کہا کہ " گولیوں اور بموں سے ہزاروں لوگوں کی جانیں  جا چکی ہیں، اب ہمیں غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے لاکھوں فلسطینیوں کے بھوک اور وبائی امراض سے  موت کے منہ میں جانے کا  خطرہ  در پیش ہے۔ غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور طبی سامان کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جو کہ  کسی عظیم المیہ  کی گھنٹیاں  بجا رہا  ہے۔"

روزنامہ حریت "ہدف  40 ملین  کیوبک میٹر پیداوار"

وزیر توانائی وقدرتی وسائل  الپ ارسلان  بائراکتار  نے   فلیوس قدرتی گیس     پراسیسنگ    کارخانے کے معائنے کے دوران کہا کہ ہماری پیداوار 2٫7 ملین کیوبک میڑ تک  پہنچ چکی ہے۔  ہم قلیل مدت  کے اندر اس پیداوار کو  10 ملین  کیوبک میٹر  اور  بعد ازاں    یومیہ  40 ملین کیوبک میٹر تک بڑھانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

روزنامہ صباح" غیر ملکیوں کی ترک سات میں دلچسپی"

ترک سات   سیٹ لائٹس سے خدمات لینے والے  بیرون ملک کے چینلز کی  تعداد تین   برسوں میں تقریباً 69 فیصد کے اضافے سے  83 سے 140  ہو گئی ہے تو  مجموعی چینلز کی تعداد 2023 کے اختتام تک   523 تھی۔   اس اضافے میں  غیر ملکی   اداروں کی گہری دلچسپی کار فرما ہے۔

روزنامہ خبر ترک " دنیا کے بہترین   ایک سو بیچز کا  تعین"

امریکی ٹریول فرم  لونلی پلینٹ  نے  دنیا کے بہترین  ساحلوں  کی فہرست تیار کی ہے۔  اس فہرست میں  ترکیہ کے شہر معلا کی تحصیل فتحیے میں  واقع قاباک قویو  بھی شامل ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں