ترک اخبارات سے جھلکیاں - 29.01.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2094498
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 29.01.2024

سامعین کرام۔ آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ ینی شفق: وزارت خارجہ: کچھ ممالک کی جانب سے  UNRWA کی امداد  روکنے پر  ہمیں تشویش ہے "

وزارت خارجہ  کی جانب سے  گزشتہ روز جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ  اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے مشرق وسطیٰ (UNRWA) کی امداد کی معطلی پر ترکیہ کو سخت تشویش  لاحق  ہے۔۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس تنظیم کے چند ارکان کے خلاف بعض الزامات کی وجہ سے UNRWA کی امداد روکنے سے "بنیادی طور پر فلسطینی عوام" کو نقصان پہنچے گا۔

 

***روزنامہ حریت: وزیر کاجر: ''ترک سائنس ریسرچ بیس کے لیے کام جاری ہے''

صنعت اور ٹیکنالوجی کےامور کے  وزیر مہمت فاتح کاجر نے کہا ہے کہ  سائنس دان اور محققین کل استنبول سے آٹھویں قومی انٹارکٹک سائنس مہم میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  انٹارکٹیکا میں ترکیہ کے سائنس ریسرچ بیس کے قیام کے لیے ان کا کام جاری ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار : "خلا سے تیسر رابطہ"

ترکیہ کے پہلے خلاباز Alper Gezeravcı نے صدر ایردوان اور وزیر کاجر کے بعد سامسن یونیورسٹی کے طلباء اور ماہرین تعلیم کے ساتھ اپنا پہلا براہ راست نشریاتی رابطہ قائم کیا۔ میٹنگ کے دوران، Gezeravcı نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے قیام کے دوران کیے گئے تجربات کے بارے میں معلومات  فراہم کی ہیں ۔

 

***روزنامہ صباح:" برقان سے 1000 کلومیٹر کامیابی"

ترکیہ کی دفاعی صنعت  کی جانب سے  بغیر ڈرائیور کے تیار کردہ گاڑی  "بارکان" نے برف اور کیچڑ کے میدانوں اور مشکل جغرافیوں میں 1000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر لیا ہے۔ اپنی خصوصیات کے ساتھ، بارکان مشکل خطوں اور سخت موسمی حالات پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز کے خلاف غیر متناسب خطرات کو ختم کر سکتی ہے۔

***روزنامہ  خبر ترک : "آردہ گیولر  کا  پیغام "

قومی کھلاڑی آردہ گیولر  جو ہسپانوی پہلی فٹ بال لیگ (لا لیگا) میں ریال میڈرڈ کے لیے کھیلتے ہیں، لیگ میں پہلی بار کسی میچ میں ک حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ مزید اپنے کھیل کو جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں