ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

22.01.2024

2091778
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت :"ترک خلا نورد  13 سائنسی  تحقیقات سر انجام دے گا"

ترک خلا نورد  آلپیر گیزیر  آوجی     بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں اپنے 14 روزہ قیام کے  دوران 13 مختلف سائنسی  تحقیقات کرے گا۔  یہ تحقیقات ،  مائیکرو   کششِ ثقل،  خلا میں انسانی  صحت ، تُز جھیل کے نباتات  کا خلائی ماحول  میں تجزیہ،   ٹھوس   سیال مرکبات   کی  صفر ثقل  کے ماحول میں تحقیق پر مبنی ہیں۔

روزنامہ ینی شفق :"گیزر  آوجی  خلا  بازوں کے طبی مسائل پر  تحقیق کریں گے"

ترک خلا باز  آلپیر گیزر آوجی   کے خلاف میں کیے جانے والے تجزیات میں سے ایک  نظام تنفس  فزیالوجی پر مبنی ہو گا۔  آوجی مصنوعی ذہانت    سے ہم آہنگ ایک  طریقہ کار کے ذریعے  خلا بازوں  کے   کم سطح کی کششِ ثقل   سے پیدا ہونے والے  طبی مسائل کا  تعین کرنے کی کوشش کرے  گا۔ یہ  تحقیق  عالمی سطح پر  خلا میں  صحتِ انسانی پر  کیے جانے والے کاموں میں   اپنا  ہاتھ  بٹائے گی۔

روزنامہ صباح :"خلائی سفر بچوں کے  لیے وسیلہ الہام"

ترکیہ  کے خلائی پروگرام  نے بچوں کو بھی متاثر کیا ہے۔اس  دلچسپی کی عکاسی  ای ۔ٹریڈ  خرید و فروخت میں بھی ہوئی ہے۔  گزشتہ ہفتے سے خلابازوں کے ملبوسات اور ٹی شرٹس  سمیت اور خلائی  مخلوق  کے  علامتی  کپڑوں اور ماسک میں دلچسپی بڑھی ہے۔ ترکیہ  کے تیکنو فیسٹ نوجوان اپنے خلائی مطالعات  کو وسعت دیں گے۔

روزنامہ سٹار:" ترکیہ چاند کو خلائی شٹل بھیجے گا"

اپنا پہلا خلاباز خلا میں بھیجنے والے ترکیہ کا  اگلا قدم 'چاند منصوبہ' ہوگا۔ اس دائرہ کار میں  اپنے امور جاری رکھنے والا ترکیہ 2026 میں چاند پر اپنی پہلی خلائی شٹل  بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ترکیہ خود تیار کردہ خلائی شٹل کے ذریعے  چاند پر پہنچے گا۔

روزنامہ خبر ترک :" ترک  پروفیسر کی جانب سے سرطان کے خلیوں  کے پھیلاوّ کا سد باب کرنے  پر  تحقیق"

سواس جمہوریت یونیورسٹی  کی پروفیسر۔ ڈاکٹر بِرنور آک قایا نے  کینسر کے خلیوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شروع کردہ تحقیق کے نتائج حاصل کر لیے ہیں۔  پروفیسر ڈاکٹر آک قایا نے سلفیٹائیڈ نما چائٹوسن سے ماخوذ  ایک مرکب مالیکیول  تیار  کیا ہے  جو کینسر اور مہلک خلیوں کو عروقی سطحوں پر قائم رہنے اور انہیں پھیلنے سے روکتا ہے۔ ترک پروفیسر نے  کینسر کے خلیوں کے پھیلاؤ کو روکنے کا  سد باب کرنے والے اس سائنسی   کام کا   پیٹنٹ حاصل کر لیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں