ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

09.01.2024

2086236
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار:" بحیرہ احمر میں عالمی بحران کا حل ترکیہ کے ہاتھ میں ہے"

بحیرہ احمر میں گزشتہ تین تا 4 ہفتوں سے مسائل کا سامنا ہے۔ خطہ یورپ نے   لاجسٹک اورمال و اسباب کی عدم ترسیل کے   پیش نظر   ترکیہ سے درآمدات کو ترجیح دینی شروع کر دی ہے۔ وزیر تجارت عمر بولات کا  کہنا ہے کہ" ترکیہ سے  محض 2 دنوں جیسی قلیل مدت میں  ترک مال  ہماری لاجسٹک  صلاحیتیوں کی بدالت یورپی منڈیوں میں  بڑی آسانی سے پہنچ سکتا ہے۔ "

روزنامہ حریت:" سال 2023 کے پہلے نو ماہ میں ترک معیشت کی    شرح نمو 4.7 فیصد رہی"

وزیرِ تجارت عمر بولات  کا کہنا ہے کہ  سال 2023 میں  عالمی سطح پر تجارت  میں  تقریباً  5 فیصد کی مندی آئی ہے تو  ترکیہ نے اپنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرتے ہوئے    گزشتہ سال 255.8 ارب ڈالر کی برآمدات سر انجام دی ہیں۔  سال 2023 کے پہلے نو ماہ میں ترک معیشت  کی شرح نمو 4.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

روزنامہ صباح "ترک ہوائی فرم  کا   ایک نیا ریکارڈ"

ترک ہوائی  فرم نے  سال 2023 میں 83.4 ملین مسافروں کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے  اپنی تاریخ میں بلند ترین سطح  کی  تعداد  کو حاصل کیا  ہے۔  ترک فرم نے  گزشتہ برس  2022 کے مقابلے میں 16.1 فیصد کی شرح سے زیادہ مسافروں کو خدمات فراہم کی ہیں۔

روزنامہ خبر ترک " ترکیہ شعبہ توانائی میں  سرمایہ کاری کو بڑھا رہا ہے"

وزیر توانائی و قدرتی وسائل  الپ ارسلان بائراکتار کا کہنا ہے کہ   سال 20230 تک توانائی کی  پیداوار میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔  وزیر ارسلان نے بتایا ہے کہ اس سرمایہ کاری کی بدولت  سال 2040 تک 46 ارب ڈالر  کے مترادف  توانائی  کی بچت حاصل کی جائیگی۔

روزنامہ ینی شفق " 50 ٹریلین ڈالر کا اجلاس"

ترکیہ کے جمہوریت  مرکزی بینک  "سرمایہ کاروں کے یوم" سرگرمی کا  دوسری بار اہتمام 11 جنوری کو  نیو یارک میں سر انجام دے گا۔  اجلاس میں  مرکزی بینک کی گورنر  حافظہ گایے ایرکان   50 ٹریلین ڈالر کے  حامل دنیا کے عظیم ترین  سرمایہ کاری  فنڈز کے  200 کے قریب  اعلی سطحی نمائندوں کے ساتھ ملاقات  کریں گی۔

 

 



متعللقہ خبریں