ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

08/.01.2023

2085692
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت" استنبول  کا سربراہی اجلاس  عالمی  جلی سرخیوں کی زینت"

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔ استنبول میں ہونے والی اس ملاقات کی دنیا بھر میں وسیع  بازگشت سنائی دی۔  بہت سے اخبارات نے اپنے صفحات اس سربراہی اجلاس کے لیے  مختص کیے ہیں تو ، بلومبرگ نے لکھا کہ واشنگٹن جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کے انتظامی ڈھانچے  کو وضع کرنے  کے منصوبوں کے لیے انقرہ کی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے۔

روزنامہ صباح "مسلح ڈراون    سونگار نئی فائرنگ استعداد سے  ہمکنار"

 پہلے قومی مسلح ڈراون سونگار  نے ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے۔ سونگار  نے  انضمام کی تکمیل ہونے والے    6 ڈرم گرینیڈ لانچر کے ساتھ فائرنگ کا ایک کامیاب تجربہ کیا ۔ اس تناظر میں، کم وقت میں زیادہ  تعداد میں فائر کر سکنے  اور ہدف کو زیادہ مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کی گئی ہے۔

روزنامہ سٹار" ترکیہ کی ایک عظیم منصوبے کے لیے  ہمسایہ سے شراکت داری"

غازی انتیپ سے عراق  کے شہر بصرہ تک جانے والی  ترقیاتی سڑک منصوبے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے مواصلات  و بنیادی ڈھانچہ امور کے وزیر عبدالقادر  اورال اولو نے کہا، "ہم عراق کے ساتھ مل کر ترقیاتی روڈ   راہداری  کو عملی جامہ  پہنائیں گے۔ ایسا لگتا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور قطر بھی اس منصوبے میں شامل ہوں گے۔"

روزنامہ خبر ترک نے "ترکیہ سے سال 2023 میں 12٫4 ارب ڈالر کی   سبزیوں اور دالوں کی برآمدات" عنوان کے تحت   اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  ترک  اناج، دالوں، تیل کے بیجوں اور مصنوعات کے شعبے نے 2023 میں 213 ممالک اور فری زونز کو 12 ارب 380 ملین 5 لاکھ 38ہزار ڈالر کی برآمدات سر انجام دی ہیں۔

روزنامہ ینی شفق " آردا گولیر  نے اسپین میں اپنی دھاک بٹھا دی"

ہسپانوی  شاہی  کپ کے  سلسلے کے میچ میں  شروع سے ہی  ٹیم کے ساتھ کھیلنے والے  اور  پہلی بار رئیل میڈرڈ کا یونیفارم پہننے والے آردا  گولیر  نے  اپنے اعلی معیار کے کھیل کے ساتھ شائقین کو محظوظ کیا۔پوری دنیا میں آردا گولیر کا چرچا ہو رہا ہے  تو رئیل  میڈرڈ  کلب کے صدر فلورنٹینو پیریز کے نوجوان اسٹار کو کھیل کے میدان میں دیکھنے  پر ظاہر کردہ  رد عمل  کی وسیع پیمانے پر بازگشت سنائی دی۔

 



متعللقہ خبریں