ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

02.01.2024

2083105
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی  شفق "گلاتا پُل پر  تاریخی اجتماع"

سال نو کے پہلے روز استنبول   میں  ایک عظیم اجتماع عمل میں آیا ہے۔  308  شہری تنظیموں نے پنجہ کلید  علاقے میں شہید ہونے والے ہمارے فوجیوں اور اسرائیل میں  مظالم کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کی  حمایت اور دہشت گردی پر لعنت بھیجنے کے لیے ایک  ریلی کا اہتمام کیا۔  آیا صوفیا، سلطان احمد، سلیمانیہ اور امین اونو   کی مساجد میں نماز ِ فجر کے وقت یکجا ہونے والے  لاکھوں انسانوں نے   گلاتا پُل  تک پیدل مارچ کیا۔  عظیم مارچ کے ساتھ  استنبول سے پوری دنیا کو  پیغام دیتے ہوئے    دہشت گرد تنظیم PKK اور اسرائیل    مظالم پر لعنت  و ملامت بھیجی گئی۔

روزنامہ وطن"بائراکتار:   شرناک  میں  2024 کا ہدف  تیل کی یومیہ پیداوار کو ایک لاکھ بیرل تک بڑھانا ہے"

وزیر توانائی و قدرتی وسائل  الپ ارسلان بائراکتار   کا کہنا ہے  کہ  شرناک میں  تاریخِ جمہوریہ  کی سب سے  بڑی دریافت کی گئی ہے اور  یہاں پر  پیداوار کو 30 ہزار بیرل تک  کیا گیا ہے اور قلیل مدت کے اندر،  یعنی  تین ماہ  میں شرناق    ترکیہ کا سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا شہر بن جائیگا۔   سال 2024  میں  یومیہ  پیداوار ایک لاکھ بیرل  ہونے پر    یہ  نمایاں طور پر ترکیہ  کا  بہترین شہر  بن جائیگا۔

روزنامہ حریت"اب ٹوگ ترکیہ کے 81 صوبوں میں   دیکھی جا رہی ہے"

مقامی و قومی گاڑی  ٹوگ   کے ماڈل ٹی 10۔ایکس    کی 6 ہزار 8 گاڑیاں ماہ دسمبر میں ان کے خریداروں کے  حوالے کر دی گئی ہیں۔ اس طرح  ترکیہ کے 81 صوبوں میں ٹوگ     گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے۔   ماہ دسمبر کی   تعداد کے ساتھ  اب تک  کُل 19 ہزار 583 گاڑیوں کو ان کے خریداروں کے سپرد کیا جا چکا ہے۔

روزنامہ خبر ترک "انطالیہ میں  ماہ دسمبر میں سیاحوں کا  نیا ریکارڈ"

شعبہ  سیاحت میں   منافع بخش سال  گزارنے والے انطالیہ میں ماہ  دسمبر میں   فضائی راستے   آنے والے سیاحوں کی تعداد نے ریکارڈ توڑا ہے، سال نو کے  ہفتے میں مہمان نوازی کیے گئے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 139 رہی ہے۔

روزنامہ صباح " 2023 کے بہترین  ایک سو فٹ بالر،  قومی کھلاڑی   کی فخریہ کارکردگی"

فو ر فور ٹو  جریدے کی   جانب سے اعلان کردہ فہرست کے مطابق سال 2023 کے بہترین فٹ بالروں کا تعین ہو گیا ہے۔  اس فہرست میں  ترک کھلاڑی حاقان چالہان اولو اور الکائے  گین دوآن نے بھی  جگہ پائی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں