ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

14.11.2023

2064197
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار:"ایردوان کی فلسطین ڈپلومیسی"

صدر رجب طیب ایردوان  17 نومبر بروز جمعہ جرمنی کا سرکاری دورہ کریں گے۔ جرمن چانسلر اولا ف شولز  سے ملاقات کرنے والے ایردوان   جرمنی میں اپنی مصروفیات کے دوران  اسرائیل کے فلسطین کے پر غیر انسانی  حملوں  کو ایجنڈے میں لائے گا اور اسرائیل کے  حملوں کے   برخلاف  اپنی آواز بلند نہ کرنے والے  یورپی ممالک  کو برلن سے اپنا پیغام دیں گے۔

روزنامہ حریت:"ایتھنز اور انقرہ کے درمیان دوستی  کی مفاہمت"

ترکیہ اور یونان کے مابین  تعلقات میں بحالی  کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تو کل انقرہ میں  ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔  ترک اور یونانی وزرا ء دفاع کے مابین  چوتھا اعتماد افروز  اقدامات اجلاس  دفتر دفاع میں سر انجام پایا۔  عسکری اور سول وفود کے  شریک ہونے والا اجلاس تین سال کے بعد  بلمشافہ منعقد ہونے والا پہلا اجلاس تھا۔

روزنامہ وطن:"آک سونگر مسلح ڈراوْن کا معرکہ"

ترک خلائی و ہوائی صنعت توساش کی طرف سے مقامی وسائل  کے ساتھ  تیار کردہ آک سونگر ڈراون  نے توساش  موٹر ساز صنعت  کی جانب سے بنائے گئے ٹی ای آئی۔ پی ڈی 170 مقامی  انجن  کی بدولت 30 ہزار فیٹ  تک پرواز  کی۔

روزنامہ صباح :"ترکیہ  شعبہ سیاحت میں 5 ویں نمبر پر"

انٹر نیشنل کانسلٹی  سروس  فرم ایرنسٹ اینڈ ینگ   کی  ٹورزم کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  سال 2022 میں ترکیہ، فرانس، اسپین، امریکہ  اور اٹلی کے بعد سب  سے زیادہ  غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کرنے والا 5 واں ملک  رہا ہے۔    جبکہ استنبول نے  اس حوالے سے گزشتہ 5 سالوں کا ریکارڈ   توڑا ہے۔

روزنامہ ینی شفق:" دنیا کی عظیم ترین  ہوا بازی  نمائش  میں ترکیہ کی دھاک"

ہوا بازی  سمیت  مختلف  شعبہ جات  سے تعلق رکھنے والی  متعدد ترک فرمیں     اپنی جدید ترین  مصنوعات   کو    دنیا کی عظیم ترین  ہو ا بازی  سرگرمیوں میں شامل دوبئی ایئر شو  میں متعارف کر ا رہی ہیں۔  متحدہ عرب امارا  ت کے دوبئی شہر میں  شروع ہونے والا  دوبئی ایئر شو 2023 95 ممالک سے 1400 سے زائد شرکاء کی میزبانی کر رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں