ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

17.10.2023

2051963
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار:"صدر ایردوان کی غزہ کے معاملے پر  وسیع ڈپلومیسی"

صدر رجب طیب ایردوان نے کل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک اور یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچو تاکیس سے ٹیلی فونک مذاکرات کیے۔  رئیسی سے  مشرق وسطی میں کشیدگی کو شہہ دینےو الے اقدامات سے اجتناب کرنے  کی ضرورت کا ذکر کرنے والے  صدر ایردوان نے سوناک  سے کہا کہ سالہا سال سے فلسطین کو دیے گئے وعدوں  کو یاد کرنا اور  ان کو پورا کرنا اہمیت کا حامل ہے۔ میچو تاکیس سے بات چیت میں  صدر ایردوان نے کہا کہ انہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اس سمت میں دنیا کو پیغام دینا چاہیے، اور یہ کہ رد عمل میں اضافہ نہیں بلکہ  کم کرنے کے لیے جلد از جلد اقدامات کرنا درست  فعل ہوگا۔

روزنامہ صباح : "وزیر حاقان کی حماس  کے لیڈر سے بات چیت"

وزیر خارجہ حاقان فیدان کی اسرائیل۔ فلسطین  جھڑپوں کے آغاز کے بعد وسیع پیمانے کی سفارتی  سرگرمیاں جاری ہیں۔وزیر فیدان نے  اب کی بار  حماس کے لیڈر اسماعیل خانیہ سے  ٹیلی فونک  بات چیت کی۔  اس دوران یرغمال بنائے گئے شہریوں کی رہائی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

روزنامی حریت : "عمر چیلک کا مغربی ممالک کے خلاف شدید رد عمل"

آک پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے  مغربی ممالک کی حکومتوں  کے  اسرائیل۔ غزہ واقعات  سے متعلق مؤقف  پر کڑی نکتہ  چینی کی۔  ان کا کہنا تھا کہ "متعدد مغربی ممالک میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں  کے بر خلاف شہری چوکوں  اور  یونیورسٹیوں میں  سخت  گیر مداخلت  بعض حلقوں کی اپنے جرائم کی پردہ پوشی  کرنے کی کوشش ہے۔  بچوں کے قتل  پر بھی  اپنی مرضی  کے انصاف  مؤقف کو اپنانے  والوں کو  انصاف کے بارے میں  کچھ کہنے کا  حق حاصل نہیں۔ "

روزنامہ وطن: اسپیکر ِ اسمبلی نعمان قرتلمش   نے 1967 کی  سرحدوں کے اندر، ایک خود مختار،  سالم، آزاد ریاست فلسطین  کے قیام  کہ جس کا صدر مقام بیت المقدس ہو کے لیے کوششیں صرف کرنے  کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "محض  کاغذی طور پر  موجود اور محلے محلے کی تقسیم ہونے والا ایک فلسطین نہیں ، بلکہ زمینی سالمیت  کی ضمانت کی حامل  ریاستِ فلسطین کا قیام  مسلم  امہ کے فرائض  اور  مشرق وسطی امن  کے حصول کی بنیادی شرائط میں سے ایک ہے۔"

روزنامہ خبر  ترک:"ترک سات 6 اے کو خلا میں چھوڑنے  میں 8 ماہ رہ گئے"

مواصلات و بنیادی ڈھانچے امور کے وزیر  عبدالقادر اورال اولو نے کل اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ترک سات 6 اے ابتک کی تمام آزمائشوں  میں کامیاب رہا ہے۔  ہمارا نیا ترک سات 6 اے سیٹ لائٹ جون 2024 میں خلا میں چھوڑا جائیگا۔



متعللقہ خبریں