ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

01.09.2023

2031849
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ  صباح : "ترکیہ  کی خارجہ پالیسیوں  کا  دنیا بھر میں چرچا ہے، ایردوان"

صدر رجب طیب ایردوان نے  کل استنبول میں  اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ترکیہ اپنے  سفارتی ،  اقتصادی اور سیاسی حربوں کے  ساتھ دنیا بھر میں  اپنا لوہا  منوانے والا ایک ملک ہے۔

روزنامہ خبر ترک :" وزیر خارجہ  فیدان اورروسی وزیر خارجہ لاوروف کا مشترکہ بیان"

کل سرکاری دورے پر  روسی دارالحکومت  ماسکو تشریف لیجانے والے وزیر خارجہ  حاقان فیدان نے  نے اپنے روسی ہم منصب سرگئے لاوروف سے ملاقات کی۔  اس ملاقات کے بعد بیان دینے والے وزیر فیدان نے  بتایا کہ بحیرہ اسود اناج قدام کے حوالے سے  "ترکیہ کے تعاون سے اقوام متحدہ نے ایک نیا تجویزی پیکیج تیار کیا ہے۔  ہماری سوچ کے مطابق یہ پیکیج اقدام کو جانبر کرنے میں ایک موزوں  بنیاد تشکیل  دے گا۔ " دوسری جانب لاوروف نے کہا کہ روسی اناج کی برآمدات کے حوالے سے مغربی ممالک نے  اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی۔  جب اقوام متحدہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی شرائط کو پورا کیا جائیگا تب ہم  اناج معاہدے  کو واپس لوٹ آئیں گے۔ "

روزنامہ سٹار:" موڈیز نے ترکیہ کی شرح نمو کے تخمینہ کو بڑھا دیا"

موڈیز نے ترک معیشت کے لیے امسال   کے لیے شرح نمو  کے تخمینہ کو 2.6 فیصد سے بڑھا کر 4.2 فیصد  اور آئندہ برس کے لیے 2 فیصد سے 3 فیصد  تک بڑھا دیا ہے۔

روزنامہ حریت :"مثبت اثرات کا  مشاہدہ ہونے لگا ہے، وزیر شمشیک"

وزیر خزانہ مہمت شمشیک  نے ترکیہ  کی سال کی دوسری سہ ماہی میں   حاصل کردہ 3.8 فیصد کی  شرح نمو کے حوالے سے  اپنے جائزے میں کہا ہے کہ "ہماری  پالیسیوں کے مثبت اثرات  سامنے آنے لگے ہیں۔  ان اثرات کو مستقل بنانے اور استحکام کے قیام کے لیے  ہم ضروری  اقدامات اٹھانے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ "

روزنامہ وطن :"ترکیہ  او ای سی ڈی کا تیز ترین رفتار سے ترقی کرنے والا دوسرا ملک"

ترکیہ سال کی دوسری سہ ماہی میں   حاصل کردہ 3.8 فیصد کی شرح سےترقی کے ساتھ اقتصادی تعاون ترقیاتی تنظیم   کے ممالک کے اندر سب سے زیادہ ترقی کرنے والا دوسرا  جبکہ جی۔20 ممالک میں تیسرا ملک    ثابت ہوا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں