ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

18.08.2023

2026340
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت:"جرمن اخبار کی  اطلاع: ترکیہ  متحرک ہو گیا"

روس کی جانب سے یوکرین کی زرعی اجناس کی عالمی منڈیوں تک ترسیل کا موقع فراہم کرنے والے اناج معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے اعلان کے  بعد جرمن اخبار فرینفکفرٹر روندس چاؤ نے  اس مساوات میں  ترکیہ کی حیثیت پر توجہ مبذول کرائی ہے۔  جرمن اخبار نے لکھا ہے کہ  اس ضمن میں ترکیہ  کے مغربی ممالک اور روس کے ساتھ مذاکرات  جاری ہیں۔

روزنامہ سٹار:"سنسنی خیز اعتراف: امریکہ  ترکیہ کا سامنا کرنے سے گھبرا رہا ہے"

امریکی فارن افیئرز جریدے  نے لکھا ہے کہ متحدہ امریکہ  ایردوان کو حساب دینے پر مجبور ہو جائیگا۔ جریدے  کا کہنا ہے کہ جیوپولیٹکل  اور عسکری اہمیت اور اقتصادی  استعداد کا حامل ترکیہ ایک  انمول  اتحادی ہے۔ باہمی تنازعات کو مزید  گہرائی سے دو چار نہ کرنے کے  لیے امریکہ، ترکیہ کا سامنا کرنے سے  گریز کر رہا ہے۔

روزنامہ ینی شفق :"ترکیہ کے نظام ِ صحت کی پذیرائی"

متحدہ عرب امارات  کے انقرہ میں سفیر  سعید ثانی الا ظاہری  کا کہنا ہے کہ ترکیہ کا نظام ِ صحت  انتہائی جدید اور ترقی یافتہ  ہے۔ ظاہری نے بتایا کہ "سیاحتی مقاصد کے ساتھ ترکیہ آنے والے  ایک لاکھ 40 ہزار شہریوں کا ایک  حصہ  سیاحتِ صحت اور طبی  سہولیات سے استفادہ کرنے  کے لیے ترکیہ آیا ہے۔ "

روزنامہ خبر ترک :" ترکیہ میں بیروزگاری کی شرح میں گراوٹ "

ترکیہ میں  بیروز گاری کی شرح  سال کی دوسری سہ ماہی میں اس سے قبل کی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.3 فیصد کی  کمی کے ساتھ  9.7 فیصد تک رہی ہے۔  روزگار فراہم کرنے والوں کی تعداد  رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں  ایک لاکھ 51 ہزار بڑھتے ہوئے 31 ملین  5 لاکھ 13 ہزار  تک ہو گئی ہے۔  روزگار کی شرح  0.1 فیصد کی بڑھوتی سے  48.2 فیصد  ریکارڈ کی گئی ہے۔

روزنامہ وطن:"ترک معیشت   ترقی کی جانب گامزن"

وزیر خزانہ مہمت شمشیک کا کہنا ہے کہ  رواں سال کے  کھٹن  مالی  حالات کے باوجود   ہماری توقع ہے کہ  ترک معیشت    4.5 فیصد کی شرح سے  ترقی کرے گی۔   جبکہ توقع ہے کہ  آئندہ کے 5 برسوں میں عالمی شرح نمو  3 فیصد کے  لگ بھگ رہے گی۔



متعللقہ خبریں