ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

08.08.2023

2021650
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح :"ترکیہ اپنے اہداف کی جانب ثابت قدمی سے بڑھ رہا ہے، ایردوان"
صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ہم  عالمی معیشت میں اور خطے میں رونما ہونے والے  بعض مسائل کے باوجود  ترکیہ  کے اہداف کی جانب  ثابت  قدمی  سے بڑھ رہے ہیں۔ ' ترکیہ نے صدیوں بعد پہلی بار  عالمی نظام  کی فرسٹ لیگ  میں جگہ پانے کا موقع حاصل کیا ہے۔'
روزنامہ حریت:"ایردوان ایک بار پھر سرگرمِ عمل"
روس۔ یوکرین  جنگ 24 فروری 2022 سے ابتک جاری  ہے تو دنیا بھر کی بڑی امیدوں کے ساتھ انتظار  کردہ اطلاع روس سے موصول ہوئی ہے۔ روسی  پریس  نے لکھا ہے کہ قیام ِ امن کے لیے صدر رجب طیب ایردوان ایک بار پھر   سرگرم عمل بننے کی تیاریوں میں ہیں۔ 
روزنامہ ینی شفق:"یونانی میڈیا:  ترکیہ  مغرب  کی خطہ افریقہ میں اجارہ داری کو ختم کرنے کی طرف رواں دواں"
انقرہ کا  افریقہ میں بتدریج بڑھنے والا اثرِ رسوخ  یونان  کے ایجنڈے میں آیا ہے۔ ترکیہ کے اس خطے کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے  پر زور دینے والے یونانی  میڈیا   کا کہنا ہے کہ فروغ پانے والے ترکیہ۔ افریقہ تعلقات  نے مغرب کی بر اعظم افریقہ پر صد ہا سالوں سے چلی آنے والی  اجارہ داری کو کمزور بنا دیا ہے۔ 
روزنامہ سٹار:"یورپی یونین   اور ترکیہ کے مابین کلیدی بات چیت"
وزیر تجارت عمر بولات کا کہنا ہے کہ انہوں نے   یورپی  کمیشن کے تجارتی امور کے  نائب صدر والدیس دومبروسکس کے ساتھ حد درجے  مثبت    آن لائن مذاکرات کیے ہیں۔اس دوران  ترکیہ اور یورپی یونین کے مابین نئے دور میں تجارتی و اقتصادی تعلقات  کے فروغ کے لیے  ایک مشترکہ روڈ میپ  پر مصالحت قائم ہوئی ہے۔ 
روزنامہ وطن : دنیا بھر کی سب سے زیادہ منافع بخش  اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ،  استنبول"
استنبول اسٹاک مارکیٹ نے گزشتہ ایک ہفتے میں 4.72 فیصد، ایک ماہ میں 23.26 فیصد اور 3 ماہ میں 65 فیصد  کی آمدنی کے ساتھ دنیا بھر میں  سب سے زیادہ منافع بخش      اسٹاک  مارکیٹ  بننے میں کامیابی حاصل کی ہے۔   استنبول  اسٹاک مارکیٹ علاوہ ازیں  دنیا بھر میں گزشتہ 6 ماہ میں 48 فیصد کے ساتھ دوسرے ، جبکہ ایک سال  میں  171.7 فیصد  آمدنی کے ساتھ  تیسرے نمبر پر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں