ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

01.08.2023

2018662
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت"فیدان: انہوں نے ممکنہ نقصانات اور خطرات کو سمجھنا شروع کر دیا ہے"

وزیر خارجہ حقان فیدان  نے ڈنمارک اور سویڈن میں قرآن کریم کی گستاخیوں  کے بارے میں کہا ہے کہ "ان دونوں ممالک نے اب اس مسئلے   سے جنم پانے والے  ممکنہ  نقصانات اور خطرات   کو سمجھنا شروع کر دیا ہے۔

روزنامہ سٹار"فیدان کا آرمینیا کو زنگے زر  کے حوالے سے پیغام"

وزیر خارجہ فیدان  کا کہنا ہے کہ  آذربائیجان۔ آرمینیا کے علاقے  میں امن و استحکام  کے قیام کا راستہ جامع امن معاہدے سے گزرتا ہے، اس  ضمن میں  زنگے زُر راہداری کو فعال بنایا جانا حد درجے اہمیت کا حامل ہے۔

روزنامہ خبر ترک"بائراکتار کا سعودی عرب کے ساتھ  توانائی معاہدے کے حوالے سے بیان"

وزیر توانائی و قدرتی وسائل  الپ ارسلان بائراکتار  نے  واضح کیا ہے کہ خلیجی ممالک  ترکیہ میں  قریبی دلچسپی رکھتے ہیں۔  ہن نے سعودی عرب کے ساتھ توانائی معاہدہ قائم کیا ہے۔ ہم اس ملک کے ساتھ  ایک اہم سطح کا توانائی  تعاون قائم کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔  مالی طور پر اس ہدف کی مقدار نے فی الحال قطعی  ماہیت حاصل نہیں کی۔ ہم مشاہدہ کر رہے ہیں کہ یہ ملک 4 تا 5 ہزار میگا واٹ قابل تجدید  توانائی منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔

روزنامہ ینی شفق"ترکیہ نے سال کے پہلی ششماہی میں 22 ملین سیاحوں کی میزبانی کی"

وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے کا کہنا ہے کہ "ترکیہ میں  رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں  غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 17.5 فیصد کے اضافے سے 22 ملین 9 لاکھ 45 ہزار تک رہی ہے۔ اس طرح شعبہ سیاحت سے 21 ارب 734 ملین ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا ہے۔

روزنامہ صباح" استنبول  ہوائی اڈہ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ"

استنبول ہوائی اڈہ 17 تا 23 جولائی یومیہ اوسطً 1472 پروازوں کے ساتھ خطہ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ثابت ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں