ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

23.06.2023

2003635
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت :"شمشیک کی جانب سے استحکام اور اعتماد پر زور"

وزیر ِ خزانہ  مہمت شمشیک  کا کہنا ہے کہ' ترک لیرے  کا استحکام اور  قابل اعتماد بننا  ، ڈالر  کے رحجان  کی بلا سے نجات  پانے  کے لیے مؤثر ترین حل ہے۔'   انہوں نے کہا کہ" ترکیہ صد ی" کے بنیادی فلسفے کو  تین  نظریوں پر ٹھوس ماہیت دی گئی ہے جو کہ استحکام، اعتماد اور قابل دوام  ہیں۔

روزنامہ وطن:" سنٹرل بینک کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ"

جمہوریہ ترکیہ  سنٹرل بینک  کے ہفتہ وار مالی و بینک شماریات کا اعلان کیا ہے۔ اس کے مطابق  سنٹرل بینک  کے مجموعی ذخائر  16 جون  کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے میں تین ارب 18 ملین ڈالر بڑھتے ہوئے 102 ارب 801 ملین ڈالر تک ہو گئے ہیں۔

روزنامہ خبر ترک :"فچ کا تخمینہ: ترکیہ کی  آئندہ برس شرح نمو   3 فیصد  ہو گی"

بین الاقوامی کریڈٹ  درجہ بندی تنظیم فچ ریٹنگز  نے اعلان کیا ہے کہ  ترکیہ کی امسال کی  شرح نمو توقع  اڑھائی  فیصد اور  آئندہ برس  تین فیصد تک رہے گی۔  رپورٹ میں  2025 کے لیے 3.8 فیصد کی شرح نمو کا تخمینہ  بھی لگایا گیا ہے۔

روزنامہ سٹار:"ترکیہ کا 2023 کا ہدف 60 ملین  سیاح"

وزیر ثقافت و سیاحت  مہمت نوری ایرسوئے  کا کہنا ہے کہ 'ہمارا سال 2023 میں 60 ملین  سیاح اور 56 ارب ڈالر کی آمدنی کا ہدف  برقرار ہے۔ ان کے علاوہ ہم رواں سال  ترکیہ کے مزید   چند ایک مقامات کو  مچلن  گائیڈ  میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

روزنامہ ینی شفق:"ترکیہ  سائنس و ٹیکنالوجی  کے شعبے میں دیگر ممالک کے لیے مثال  بن چکا ہے"

ترکیہ کے عصرِ حاضر میں خاصکر سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں  اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کا ذکر کرنے والے  ترکیہ سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ ادارے توبیتاک  کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسن ماندال  کا کہنا ہے کہ   یورپی یونین کمیشن نے ،  ترکیہ  کی اس کامیابی  کا واضح طور پر مشاہدہ کیا ہے، اور اس نے ترکیہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے دیگر ممالک کے لیے مثال تشکیل دینے کا اظہار کیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں