ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

24.05.2022

1831662
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح   "ایردوان     کا  سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو   پیغام : ہم ٹھوس اقدامات   دیکھنا چاہتے ہیں۔"

صدر  رجب طیب ایردوان  نے  فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو  رکنیت کے بارے میں  بات کرتے ہوئے کہا کہ  ہم ان دونوں ممالک سے  دہشت گردی کے خلاف  جدوجہد کے معاملے میں ٹھوس اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔  انسداد دہشت گردی کے معاملے میں ترکی کی حق بجانب توقعات   کو پورا کیے جانے  کی ضرورت پر زور دینے والے   جناب ایردوان نے   کہا کہ "ہم سویڈن کی پابندیوں کو کسی بھی صورت  ایک جانب نہیں چھوڑ سکتے۔ "

روزنامہ حریت " صدر ایردوان:  میرے لیے  اب میچو تاکیس نامی کوئی  شخصیت  موجود نہیں "

صدر ایردوان نے  کابینہ اجلاس کے بعد  پریس کانفرس میں  کہا کہ یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکیس  کے  امریکہ  کانگریس میں  ترکی کے خلاف بیانات پر سخت رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ"امسال  ہم نے حکمت ِ عملی کونسل  کا اجلاس منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، اب میرے لیے میچو تاکیس    نامی کوئی  شخص موجود نہیں ، ہم  یہ مذاکرات نہیں کریں گے۔ "

روزنامہ سٹار "سعودی عرب      کی   ترکی سے بائراکتار  آکنجی     ڈراونز خریدنے کی خواہش"

 ٹیکٹیکل رپورٹ کہ جس کا مرکزی  دفتر  لبنان میں ہے  میں واضح کیا   گیا ہے کہ  سعودی عرب ،  ترکی میں مقامی اور قومی  طور پر تیار کردہ  بائراکتار   آکنجی   ڈراونز   کو  خریدنے  کا متمنی ہے۔

روزنامہ ینی شفق " موڈیز  کی جانب  سے  ترک معیشت   کے حوالے سے اعتماد افروز پیغام"

عالمی کریڈٹ  درجہ بندی  تنظیم موڈیز  کے ممالک کے رسک گروپ  امور کی سینیئر   ڈپٹی  چیئر پرسن  کیتھرین   موہل برونر    کا کہنا ہے کہ  ترک   بینک  مضبوط اور  واضح اقتصادی  توازن   کے قیام کی راہ میں اہم عناصر میں شامل ہیں۔  ترک معیشت ہمیشہ  مزاحمت کن  رہی ہے، کیونکہ یہ ایک  بڑی  اور  کثرت کی حامل   معیشت  ہے۔

روزنامہ وطن "  ماہ اپریل میں 225 فیصد اضافہ ریکارڈ"

سال 2022 کے ماہ اپریل میں  ترکی کی سیر کو آنے والے   سیاحوں کی تعداد گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 225 فیصد  بڑھتے ہوئے   25 لاکھ  75 ہزار  ہو گئی ہے۔ممالک کے اعتبار سے  15٫36  فیصد کے ساتھ جرمنی  ،   10٫53 فیصد کے ساتھ   بلغاریہ  دوسرے  جبکہ  8٫75 فیصد کے ساتھ   برطانیہ  تیسرے  نمبر پر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں