ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

28.01.2022

1769806
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک ’’ قومی سلامتی کونسل کے اعلامیہ میں روس اور یوکیرین  سے عقل ِ سلیم سے کام لینے کی اپیل‘‘

قومی سلامتی کونسل  کے اعلامیہ میں  زور دیا گیا ہے کہ روس اور یوکیرین کے مابین  کشیدگی میں اضافہ  کسی کے مفاد میں نہیں ہو گا اورہم  طرفین کو عقلِ سلیم سے کام لیتے ہوئے  تناؤ میں گراوٹ لانے کی اپیل کرتے ہیں۔

روزنامہ سٹار’’صدر پوتن نے ترک صدر کے دعوت نامے کو قبول کر لیا‘‘

روسی ایوان صدارت کریملن  کے ترجمان دیمتری پیسکووف  کا کہنا ہے  کہ روسی  رہنما  ولا دیمر پوتن   نے صدر رجب طیب ایردوان کی  دورہ ترکی کی دعوت  کو بخوشی قبول کر لیا ہے۔

روزنامہ حریت ’’ روس۔ یوکیرین  بحران کے حوالے سے چاوش اولو کا پیغام‘‘

روس اور یوکیرین  کے  مابین کشیدگی کے بارے میں اظہارِ خیال کرنے والے وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے  پیغام دیا ہے کہ ’اس کشیدگی  کے ماحول کو جھڑپوں کی ماہیت اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے‘، ہماری تمنا  ہے کہ یوکیرین کے ساتھ بات چیت کے عمل کو جاری رکھا جائے۔

روزنامہ صباح ’’ ترکی سے افغانستان کو امدادی سامان لیجانے والی ٹرین نے رختِ سفر باندھ لیا‘‘

صدر رجب طیب ایردوان کی ہدایت پر ترکی سے افغانستان کو امداد ی  سامان  کی ترسیل کے  لیے   استعمال کی جانے والی ٹرینوں میں سے پہلی ٹرین  کو  وزیر برائے مواصلات و بنیادی ڈھانچہ  عادل قارا اسماعیل اولو اور وزیر ِ داخلہ  سلیمان سوئلو  کی شراکت   سے منعقد ہ ایک تقریب  کے ساتھ دارالحکومت انقرہ    سے الوداع کیا گیا ، اس ٹرین پر تقریباً 750 ٹن  امدادی سامان لادا گیا ہے۔

روزنامہ ینی شفق ’’ تین ڈرلنگ بحری جہاز بحیرہ اسود میں گیس کی بیک وقت تلاش کریں گے‘‘

 ترکی کی مجموعی طور پر 540 ارب کیوبک میٹر  قدرتی گیس  کو دریافت کیے جانے والے بحیرہ اسود میں یاوز ڈرلنگ بحری جہاز ماہ مارچ کے آخیر میں  اپنا کام شروع کرے گا۔ اس طرح  ترکی کے تین دیو ہیکل  ڈرلنگ  بحری جہاز فاتح، قانونی اور یاوز  بحیرہ اسود  میں موجود قدرتی گیس کے ذخائر کو سال 2023 میں استعمال کے  لیے  نکالے جانے  کے  لیے بیک وقت  خدمات انجام دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں