ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

18.01.2021

1764458
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت ’’ صدر ایردوان کا فیتو کو پیغام‘‘

صدر  رجب طیب ایردوان  نے کل  تران میں  البانوی وزیر اعظم  ایدی راما  کے ہمراہ معاہدوں پر دستخظ تقریب اور مشترکہ پریس کانفرس  کےد وران بعض اہم بیانات دیے۔  صدر ایردا ن نے  دہشت گرد تنظیم فیتو   کے خلاف جدوجید کے معاملے میں البانیہ سے  ترکی کی بلند توقعات ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیز عیاں ہے کہ  معصوم انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والی  یہ تنظیم نہ صرف ترکی بلکہ اپنا وجود موجود ہونے والے  ممالک  کے لیے بھی   خطرہ تشکیل دیتی ہے۔ہماری یہ توقع ہے کہ آئندہ کے ایام میں البانیہ  ،فیتو  کے بر خلاف کہیں زیادہ سرعت سے    مصمم اقدامات اٹھائے گا۔

روزنامہ سٹار ’’البانوی وزیر اعظم راما: ایردوان اپنے بیانات کو عملی جامہ پہنانے والے ایک لیڈر ہیں‘‘

صدر  رجب طیب ایردوان نے کل البانیہ  کے شہر لاچ میں ترکی کی جانب سے زلزلہ زدگان کے لیے تعمیر کی جانے والی رہائشی کالونی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔  تقریب سے خطاب کرنے والے البانوی وزیر اعظم ایدی راما نے  بتایا کہ ان  سے اکثر و بیشتر ایردوان کے ساتھ قریبی دوستی کے  بارے میں دریافت کیا جاتا ہے،   میرا اس سوال کا جواب کافی سادہ  ہے: ’ صدر  ایردوان اپنی من مرضی کے ساتھ  کاروائیاں کرنے والے اور بیانات کو عملی جامہ پہنانے والے ایک انسان ہیں۔‘ یقین  جانیں عصرِ حاضر  کی دنیا میں اور ڈپلومیسی میں    ہاں   کو ہاں کہنے والے اور نا کو نا کہنے والے انسانوں کا وجود ملنا  آسان کام نہیں ، اس چیز سے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو بخوبی آگاہ ہیں۔

روزنامہ سٹار’’ قرار داد پر دستخط کر دیے  ہیں اب ترکی سے  خریدیں گے‘‘

جارجیا کی منڈی اب ترکی  میں تیار کی جانےو الی ادویات   کے لیے کھلی ہو گی، جارجین وزیر اعظم عراقلی غاری باشویلی نے متعلقہ قرار داد پر دستخط کر دیے ہیں۔

روزنامہ خبر ترک ’’ ترکی  کی  شمسی توانائی کے  پاور اسٹیشن کی مجموعی پیداوار 7 ہزار 816 میگا واٹ  تک ہو گئی‘‘

ترکی  کی  سولر انرجی    کی پیداوار 8 برسوں میں 40 میگا واٹ سے بڑھتے ہوئے  7 ہزار 816 میگا واٹ تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ برس  گرڈ اسٹیشنوں میں ایک ہزار 149 میگا واٹ   توانائی  پیدا کرنے والے پاور اسٹیشنز کو شامل کیا گیا ہے۔

روزنامہ وطن ’’انطالیہ  کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد گزشتہ برس  کے ماہ جنوری  کی تعداد سے تین گنا تک رہی ہے‘‘

انطالیہ انٹرنیشنل ٹرمینل  کو یکم تا 16 جنوری  808 طیاروں کے ذریعے 78 ہزار 538 سیاح آئے۔ یہ تعداد  سال 2021 کے اسی دورانیہ  کے مقابلے میں تقریباً تین گنا ہے،   انطالیہ آنے والے سیاحوں میں روسی اور جرمن سیاح سرفہرست ہیں۔

 



متعللقہ خبریں