ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

14.01.2022

1762659
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن ’’ایردوان: یورپی  یونین بدستور   ہمارے لیے سٹریٹیجک اولیت کا معاملہ  ہے‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے   یورپی یونین کے رکن ممالک کے انقرہ میں تعینات سفرا کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں  اپنے خطاب میں  کہا کہ’’ہم یورپی یونین سے سال 2022  میں تنگ نظری پر مبنی  حکمتِ عملی سے نجات پاتے ہوئے  ترکی کے  ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ میں کہیں زیادہ  بہادرانہ  پالیسیاں اپنانے کی امید  رکھتے ہیں، جغرافیائی، تاریخی، انسانی  طور پر  خطہ یورپ کا ایک حصہ ہونے والا ترکی، یورپی یونین کی مستقل  رکنیت  کے ہدف  سے وابستہ ہے۔  یورپی یونین  ہمارے لیے  ابھی  بھی  اولین حکمتِ عملی کے منشور میں شامل ہے۔ ‘‘

روزنامہ خبر ترک ’’ترکی  نے پہلا پاکٹ کیوب  سیٹ لائٹ گریزو263  اے خلا میں بھیج دیا ‘‘

بلند ایجیوت  یونیورسٹی کی جانب سے فروغ دیے گئے  پہلے پاکٹ کیوب سیٹ لائٹ  گریزو۔ 263A کو امریکی   کیپ کاناویرل   لانچنگ اسٹیشن سے   اسپیس ایکس   کے فالکن راکٹ 9 کی مدد سے کامیابی سے  خلا میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

روزنامہ صباح ’’صدارتی  محکمہ  اطلاعات   کی جانب سے ’ہیلو  ترکیے‘  مہم‘‘

صدارتی  محکمہ  اطلاعات    نے ملک کے قومی اوربین الاقوامی نام  کو ’’ترکیے‘‘ کے طور پر استعمال   کیے جانے کی  عالمی  پلیٹ فارموں میں مزید مؤثر طریقے سے    آگاہی کرانے کے زیر مقصد ’ہیلو ترکیے‘ نام سے ایک مہم  کی داغ بیل ڈالی ہے۔

روزنامہ سٹار’’ جرمن  میڈیا کی شہ سرخیاں: ترک  عوام  بڑی سوچ کے مالک ہیں‘‘

جرمن   میڈیا عنصر فوکس میں ترکی کی مقامی موٹر گاڑی  ٹی او جی جی   سے متعلق  تعریفی   کالم کو  شائع کیا گیا ہے۔  اس کالم میں ٹی او جی جی کو  جدید دور کی علامت کے طور پر بیان کیا گیا اور صدر رجب طیب ایردوان  کی جانب سے  مقامی موٹر گاڑی صنعت کو فروغ دینے کی کوششوں کا ذکر کیا گیا  ہے۔

رونامہ ینی شفق’’ دنیا کا پہلا کثیر الامقاصد جنگی  ڈراؤن :آکنجی بائراکتار‘‘

عسکری و دفاعی صنعت کے حوالے سے اشاعت کرنے والے اوریکس بلاگ  نے ترکی کی دس سالہ دفاعی صنعت میں کامیابیو  ں کا خلاصہ پیش کرنے والی ایک  تحریر  شائع کی ہے۔ اس تحریر میں بائراکتار آکنجی  کی کثیر المقاصد  خصوصیات پر توجہ مبذول کراتے ہوئے  اس بات پر زور دیا  ہے کہ ترکی نے فوجی سازو سامان میں نئے آلات کا اضافہ کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں