ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں - 13.01.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1761956
ترکی کے اخبارات کی جھلکیاں  - 13.01.2022

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت : "حُر جیٹ کی بڑے پیمانے پر تیاری  شروع "

صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ دفاعی صنعت کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں، ترک مسلح افواج  اور سیکیورٹی یونٹس کے زیر استعمال گھریلو اور قومی نظام میں نئے شامل کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پہلے مرحلے کی سیریل پروڈکشن کا فیصلہ تربیتی اور ہلکے حملے والے ہوائی جہاز حُر جیٹ  کے لیے کیا گیا تھا، جس کی پہلی پرواز اگلے سال طے کی گئی ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "ترکی نے مشرقی بحیرہ روم میں توازن بدل دیا ہے"

توانائی کے وسائل کے ذریعے مشرقی بحیرہ روم کو غیر مستحکم کرنے کی یونان کی پالیسیاں ترکی کے پرعزم موقف کی وجہ سے ایک ایک کر کے ختم ہو رہی ہیں۔ امریکہ  نےترکی کی جانب سے نظڑ انداز کردہ  EastMed پائپ لائن سے اپنی حمایت واپس لے لیہے۔ معلوم ہوا کہ فرانسیسی ٹوٹل اور امریکی ExxonMobil کمپنیوں نے بھی کریٹ جزیرے پر اپنی زلزلہ کی تحقیقی سرگرمیاں روک  دی ہیں۔

 

***روزنامہ وطن : "وزیر صحت قوجہ ، آپ محفوظ طریقے سے ترکو واک  ویکسین استعمال کر سکتے ہیں"

وزیر صحت فخر الدین  قوجہ  نے کہا کہ مقامی  ویکسینترکو واک ، جو کہ نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ-19) کے خلاف تیار کی گئی ہے اور کامیابی کے ساتھ تمام مراحل مکمل کرچکی  ہے اور اسے فوری استعمال کے لیے منظور کر لیا گیا ہے، چینی ویکسین سینوواک سے زیادہ موثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین  ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے معیار پر بھی پوری اترتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کو تمام  افراد  محفوظ طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔

 

***روزنامہ سٹار: "جنگی بحری  جہازوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، مراکش نے ترکی سے معاہدہ کرلیا"

مراکشی پریس  کے مطابق  رائل مراکشی بحریہ نے ترکی سے 7 تیز حملہ آور کشتیوں اور ایک کارویٹ کی خریداری پر اتفاق کیا ہے۔ مراکشی پریس کے مطابق  مذاکرات اکتوبر 2021 میں شروع ہوئے تھے اور اس کے نتیجے میں  اس معاہدے کی کل رقم 222 ملین ڈالر مقرر کی گئی تھی۔  خبروں میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ترسیل 2022 کے دوسرے نصف میں ہونے کا منصوبہ ہے۔ مراکش تیزی سے ترکی کی فوجی صنعت کے لیے سب سے بڑی بڑھتی ہوئی منڈیوں میں سے ایک بن رہا ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "ترکش ایئر لائنز (THY) یورپ میں اپنی برتری قائم رکھے ہوئے ہے"

عالمی کمپنیوں  جنہوں نےکویڈ  19 کی وبا   کی وجہ سے 2021 کو  کو خسارے میں گزارا  اور کئی ایک  ایئر لائنز کو منفی طور پر متاثر کرنے کے علاوہ  کئی ایک  کمپنیوں کو دیوالیہ کرنے کا باعث بنی اسی دوران  THY نے پروازوں کے نئے مقامات کھول کر اپنی ترقی کو جاری رکھا اور  اس نے یورپ میں  ابھی تک اپنی برتری قائم رکھی ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں