ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

7.01.2022

1758829
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت’’ترکی کی  قزاقستان  کے معاملے میں مداخلت‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے  قزاق صدر قاسم جومیرط  توکایف سمیت ترک مملکتوں کی تنظیم  کے رکن ممالک کے سربراہان سے  ٹیلی فونک ملاقاتوں میں قزاقستان کی تازہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔  قزاقستان میں فی الفور نئی حکومت کے قیام اور کشیدگی   کے قلیل مدت میں خاتمے کی تمنا کا اظہار کرنے والے  جناب ایردوان نے اس یقین کا اظہار کیا  کہ قزاق عوام  دوطرفہ  اعتماد اور بات چیت کے دائرہ کار میں   مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔

روزنامہ صباح’’قومی  جنگی طیارے سال 2023 میں ہینگرز  سے باہر نکل آئیں گے‘‘

صدر ایردوان نے  ملی جیٹ کے بارے میں خوشخبری دی ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ ’ملی لڑاکا طیاروں کو سال 2023 میں  کارخانوں سے نکالتے ہوئے پوری دنیا کے سامنے  پیش کیا جائیگا۔   جن کی پہلی اڑان سال 2025 میں  بھری جائیگی اور یہ سن 2029 میں  آسمانوں پر اپنی جگہ بنا لیں  گے۔‘

روزنامہ خبر ترک ’’ترک ڈراؤنز  پیداوار  میں   دنیا بھر میں پہلے تین نمبر وں میں شامل‘‘

صدر ایردوان نے واضح کیا  ہے کہ  تیار کردہ نئے دفاعی نظامو  ں میں  ابتک Hisar کی پیداوار کی گئی ہے عنقریب siper  اور اس سے بھی بڑھ کر  نظاموں کو عملی شکل دی جائیگی۔ ترکی اب ڈراؤنز کی پیداوار دنیا بھر  میں پہلے تین نمبروں میں  داخل ہو چکا  ہے۔

روزنامہ سٹار’’ترکی کا اسرائیل سے متعلق بیان‘‘

ترک دفتر خارجہ نے القدس بلدیہ سے منسلک  ریجنل پلاننگ اینڈ  کنسٹرکشن کمیٹی   کی جانب سے مقبوضہ القدس میں 3 ہزار 557 نئی رہائشی بستیوں پر  محیط 5  کالونیو ں کے منصوبے کی  مذمت کی ہے۔ وزارتِ    داخلہ نے اپنے تحریری  بیان میں اس بات کی یاد دہانی کرائی ہے کہ  مقبوضہ فلسطینی سر زمین پر اسرائیل کی آباد کاریا ں  اقوام متحدہ کی قرار دادوں سمیت  بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

روزنامہ ینی شفق’’ترک کے 78 شہرو ں سے برآمدات میں اضافہ‘‘

ترکی  کی سال 2021 میں ریکارڈ سطح کی 225 ارب ڈالر کی  برآمدات  کے عقب میں ’اناطولیہ  کے شیر‘ کے نام سے یاد کیے جانے والے شہرو ں کا بڑا ہاتھ ہے، 78 شہروں  نے اپنی اپنی برآمدات کو بڑھایا ہے، جبکہ  48 شہروں نے سالانہ برآمدات کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔  سولہ شہرو ں کی برآمدات میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔  4 ارب ڈالر کی برآمدات کرنے والے ضلع خطائے   میں اسٹیل کا کاروبار نمایاں ہے تو  1.3 ارب ڈالر کے ساتھ قاہرامان مراش کی ٹیکسائل اور آئرن انڈسٹری پیش پیش ہے۔

 



متعللقہ خبریں