ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.01.2022

ترک ذرائع ابلاغ

1758008
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.01.2022

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

روزنامہ حریت: "وزیر چاوش اولو کی  نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات "

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کل نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز اسٹولٹن برگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ چاووش اولو اور اسٹولٹن برگ نے نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پہلے فون پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں 12 جنوری کو ہونے والے نیٹو روس اجلاس سے قبل کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ سٹار: "ترکی اور آرمینیا کے درمیان ملاقات کی تاریخ کا تعین کر لیا گیا ہے"

وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ترکی اور آرمینیا کے خصوصی نمائندوں کا پہلا اجلاس 14 جنوری کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوگا۔

 

روزنامہ صباح: "وزیر قوجہ کا  اومی کرون سے متعلق  بیان"

وزیر صحت فخر الدین  قوجہ  نے کل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان  میں ، "Omicron ویرینٹ کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے باوجود، ہسپتال میں داخل ہونے میں کوئی تشویشناک اضافہ نہیں ہوا ہے سے آگاہ کیا ہے۔

 

روزنامہ  وطن: ہم الیکٹرانک برآمدات میں سرکردہ ممالک میں سے ایک بننے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں"

ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عادل قارا اسماعیل اولو  نے کہا، "ہم اپنے ملک کو الیکٹرانک برآمدات میں سرفہرست ممالک میں شامل کرنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ ایسے دور میں تکنیکی آزادی بھی ہماری قومی آزادی کی ضمانت ہے۔"

 

روزنامہ ینی شفق: "ترک آٹوموبائل  انڈسٹری کی 2021 کی برآمدات 29.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں"

آٹو موبائل ٹیو انڈسٹری، جو کہ ترکی کی معیشت کا لوکوموٹیو سیکٹر ہے اور اس نے 2021 کو برآمدات میں لیڈر کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھی ہے اور اس طرح  16ویں چیمپئن شپ کا اعلان  کرتے ہوئے  گزشتہ سال 29.3 بلین ڈالر کی غیر ملکی فروخت کیے جانے  سے متعلق آگاہی حاصل ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں