ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 30.12.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1754667
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 30.12.2021

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ حریت "ایردوان : پیرنکایالر ٹنل بین الاقوامی رابطوں کا حصہ ہو گی"

صدر رجب طیب ایردوان نے ایرزورم-آرتوین  روڈ پر پیرنکایالر ٹنل کی افتتاحی تقریب میں اپنی تقریر میں کہا کہ اس سرنگ سے قفقاز کی طرف جانے والی ٹریفک کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، اور یہ سرنگ بین الاقوامی رابطوں کا حصہ بن جائے گی۔

 

***روزنامہ ینی شفق  "اسپین میڈیا: ترکی 2030 میں پانچ امیر ترین ممالک میں سے ایک ہو گا"

ہسپانوی اقتصادی میگزین Muy & Negocias Economia میں ترکی کو ان ممالک میں دکھایا گیا تھا جن کی معیشت مستقبل میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ ہوگی۔ مضمون میں "2030 میں یہ دنیا کے امیر ترین ممالک ہوں گے" کے عنوان کے ساتھ کہا گیا  ہےکہ ترکی 2030 میں دنیا کی پانچویں بڑی  معیشت ہو گا جس کی جی ڈی پی (مجموعی گھریلو پیداوار) میں 2 ٹریلین یورو کا اضافہ ہوگا۔

 

***روزنامہ  اسٹار" برادر ملک  کی جانب سے ترکو واک کی  منظوری"

آذربائیجان میں، نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے خلاف ترکی میں تیار کردہ مقامی ویکسین TURKOVAC کے فیز 3 کی تحقیقاتی  رپورٹ  کی منظوری  دے دی گئی ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "وزیر سیاحت ایرسوئے: وبائی امراض کے باوجود، ترکی  2021 میں 29 ملین سے زاید سیاح تشریف لائے"

ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے، "وبائی امراض کے باوجود، 2021 میں ترکی غیر ملکی سیاحوں  کی  تعداد میں 29 ملین اور سیاحت کی آمدنی میں 24 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

 

***روزنامہ وطن "150 ممالک کے پکوان "

اناطولیہ کی مٹی میں اگائے جانے والے پھل اور سبزیاں؛ مصالحہ جات، زیتون، زیتون کے تیل، خشک میوہ جات، اناج، پھلیاں اور تیل کے بیجوں کو ا ستعمال  کرتے ہوئے نیا ذائقہ  عطا کیا گیا ہے۔ ترکی نے  150 ممالک کے پکوان میں اپنا  حصہ  ڈالتے ہوئے  جنوری سے نومبر کے عرصے میں ترکی کو 207 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل  کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں