ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

24.12.2021

1752168
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح’’ایردوان  کے اقدام نے ترک لیرے کو مضبوط بنا دیا‘‘

صدر رجب طیب ایردوان    کے ترک معیشت کے  لیے اقدامات کے  بعد ترک بینکوں میں  ایکسچینج ریٹ  کا تحفظ    بچت کھاتوں میں    ابتک دس ارب ترک لیرے  جمع کرائے گئے ہیں۔ 7سو ملین ڈالر  کے زر مبادلہ کے حامل  اکاؤنٹ ہولڈروں نے ترک لیرے میں بدلی کے  لیے بینکوں سے رجوع کیا ہے۔ ڈالر، یورو اور سونے کے نرخوں میں ریکارڈ سطح کی کمی  اور ایردوان پر اعتماد   کی بدولت  معیشت  میں ترک لیرے کا ہاتھ تگڑا  کرنے والی پیش رفت اوپر تلے رونما ہوئی ہے۔

روزنامہ حریت ’’ وزیر صحت قوجا   کا ترکو واک  کے حوالے سے پیغام‘‘

وزیرصحت فخرالدین قوجا  کا کہنا ہے کہ  با قاعدہ پیداوار شروع ہونے والی  مقامی کورونا  ویکسین   ترکو واک  سائنسی دنیا کے  لیے  ہیجان کن ہے۔   انہوں نے بتایا کہ ویکسین لگوانے  کے لیے ترکو واک کے منتظر    اور  بوسٹر خوراک کے لیے   ترکو واک کا انتخاب کرنے والوں کے  لیے اطلاع ہے: اب کے بعد آپ کورونا وبا کے خلاف جنگ کو  مقامی ویکسین کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

روزنامہ وطن ’’ترکی عالمی منڈی کے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے‘‘

وزیر ِ خانہ نورالدین نباتی  کا کہنا ہے کہ ترک اکانومی ماڈل ، جمہوری  رسم و رواج کی حامل، آزاد منڈی معیشت پر مبنی  ہے۔ وزیر نباتی  کا کہنا تھا کہ  ترکی، بنیادی ڈھانچے کی تکمیل کرنے والا ،  لاجسٹک  سہولتوں سے آراستہ  اور عالمی مالی منڈی میں مرکزی حیثیت کا مالک ایک ملک ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ترک معیشت کے بنیادی ڈھانچے  کو فروغ دیتے وقت غیر معمولی سطح کی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

روزنامہ سٹار’’ترکی  کا پیداواری مرکز اور  سپلائی   بیس بننے کی راہ میں ایک کلیدی قدم ‘‘

استنبول یونیورسٹی کے  پروفیسر ڈاکٹر سفر شینر  کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بعد معیشت سے لیکر سیاست تک تمام تر شعبہ جات میں ایک نئے عالمی نظام کے قیام   کے عمل میں سرعت آئی ہے، ترکی نے اس صورتحال کو اپنے حق میں بدلتے ہوئے  پیداواری مرکز اور سپلائی بیس   کی حیثیت حاصل کرنے کے زیر مقصد روایتی   مفاہمت سے ہٹ کر ایک لائحہ عمل اپنایا ہے۔  انہوں نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں بلندیوں کو چھونےو الے  افراطِ زر کے برخلاف  مالی پالیسیوں  میں  سختی لائی گئی ہے تو  ترکی نے پیداوار اور روز گار  کے مواقع میں اضافے کو ترجیح دیتے ہوئے  شرح نمو میں  وسعت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

روزنامہ ینی شفق’’بوسنیا  ہرزیگوینا کے کمانڈر  کا قومی  ڈراؤنز کی فیکٹری کا دورہ‘‘

بوسنیا  ہرزیگوینیا کے مسلح افواج کے سربراہ جنرل سیناد ماسووچ  نے بائراکتار قومی ڈراؤنز  کے آر ۔ ڈی سنٹر اور فیکڑی کا دورہ کیا۔ ماسو وچ کے اس دورے میں  بائراکتار ٹیکنالوجی   لیڈر سلچوق بائراکتار  بھی  ہمراہ  تھے۔ سلچوق بائراکتار نے  اس دورے سے متعلق  سماجی  میڈیا  پر بوسنیا کے پہلے صدر عالیہ عزت بیگووچ  کےقول ’’ کرہ ار ض کے استاد بننے سے قبل ہمیں آسمانوں کا طالب علم بننا چاہیے!‘‘ کو جگہ دی۔

 

 



متعللقہ خبریں