اخبارات کی جھلکیاں

23.12.21

1751628
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت کے مطابق،کورونا وائرس کے خلاف مقامی ویکسین ترک اوواک کو استعمال کے لیے اجازت مل گئی۔ وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے بتایا کہ  ترک اوواک ویکسین  کا استعمال اب دستیاب ہے،صدر ایردوان نے بھی کہا کہ  کورونا وبا کے دوران ماسک سمیت دیگر طبی سامان بھی عوام کی خدمت میں پیش کیا گیا اب ہم ویکسین بھی دوست ممالک کو  فراہم کر رہے ہیں۔ اب ہم مقامی  ویکسین کو بھی انسانیت کے نام کرنے پر فخر محسوس کریں گے۔

 

روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفی شان توپ نے بلغراد میں اسپیکر پارلیمان ایویکا داچیچ کے ہمراہ پریس کانفرنس  کے دوران کہا کہ بلقان میں امن و استحکام  کا دوام  دیگر علاقائی ممالک سمیت یورپ اور عالمی امن کے لیے اہم ہوگا۔

 

روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ  کرغز وزیر خارجہ رسلان قازق بائیف نے کہا ہے کہ ہمیں ترکی کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ترک سرمایہ کاروں کو دعوت دینا ہوگی ۔

 

روزنامہ صباح  کے مطابق   اس سال ترک  سرکہ اچار کی گیارہ ممالک کو برآ٘دات سے تین سو ملین ڈالر حاصل ہوئے ہیں۔ سرکہ اچار کی برآمدات میں جرمنی سر فہرست رہا جس کے بعد ہالینڈ ،امریکہ،برطانیہ اور رومانیہ کے نام شامل ہیں۔

 

روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ  انطالیہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق، فضائی راستے سےآنے والے سیاحوں کی تعداد اب تک نوے لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں