ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

21.12.2021

1750505
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک ’’خطہ افریقہ کے ساتھ تجارتی حجم  کا ہدف 75 ارب ڈالر ‘‘

صدر رجب طیب ایردوان  نے واضح کیا ہے کہ ترکی  کا بر اعظم افریقہ کے اتھ تجارتی حجم 5.4 ارب ڈالر سے 30 ارب ڈالر  تک بڑھا دیا گیا ہے ، اب کے بعد کا ہدف 50 ارب  ڈالر بعد  ازاں اسے 75 ارب ڈالر کی سطح تک لیجانا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ   ماضی میں سامراجیت کو عیب تصور نہ کیے جانے والے افریقی عوام  کے ساتھ ہم  نفع۔ نفع کے مساوی ماڈل پر باہمی تعاون کو مزید پختگی دلانے کی کوششوں میں ہیں۔

روزنامہ حریت ’’وزیر نباتی: ترک معیشت نفع میں رہے گی‘‘

وزیر خزانہ نورالدین نباتی نے  اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  جنابِ صدر کی جانب سے آشکار کردہ  شاندار اقتصادی  پروگرام کے اعلان کے ساتھ  ہم کل سے کہیں زیادہ پر عزم  طریقے سے اپنے سفر پر قائم و دائم ہیں۔ اس پر کسی کو شک و شبہہ نہیں رکھنا چاہیے۔  سرمایہ کاری، پیداوار، روزگار اور برآمدات  پر  مبنی  نئے ترکی ماڈل  کی بدولت  نفع میں رہنے والی ایک بار پھر ترک معیشت ہی ہو گی۔

روزنامہ صباح’’ آرمینیا کے ساتھ فلائٹ آپریشن   شروع ہو رہا ہے‘‘

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  نے ترکی کے خطے کے استحکام کی راہ   میں اعتماد افروز اقدامات   اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اور آرمینیا کے  درمیان پروازیں چلانے کا عمل شروع کر دیا جائیگا۔   ان کا کہنا   تھا کہ آرمینیا کے ساتھ براہ راست روابط کے آغاز کےلیے  دو طرفہ  خصوصی  نمائندوں کی تقرری کی گئی ہے۔  قلیل ترین مدت  کے اندر  یہ خصوصی نمائندے یکجا ہوں گے،  بعض نجی فرمیں آئندہ کے ایام میں پروازیں شروع کر دیں گی۔  وزیر چاوش اولو نے زور دیا ہے کہ  ترکی  کے آرمینیا سے متعلق اقدامات آذربائیجان کے ساتھ باہمی صلاح مشورے  کے ساتھ ہی اٹھائے جا رہے  ہیں۔

روزنامہ سٹار’’ ترکی سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خلاف ہیش ٹیگ اور ٹویٹ  پررد عمل ‘‘

ترکی کے اقوام متحدہ میں دائمی مندوب فریدون  سینیرلی اولو  کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا  ہیش ٹیگ  اچھا ہے لیکن  سر چھپاسکنے والا ایک گھر زیادہ بہتر ہو گا۔ لیکن مجھے  خدشہ ہے کہ انسانی  تاریخ اس کونسل کو ہیش ٹیگ کی  ایک نسل کے طور پر بیان کرے گی۔  ہم ہر ماہ کونسل میں یکجا ہوتے ہیں، تقاریر کرتے ہیں اور ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے اپنے گھر کی راہ لیتے ہیں، اگلے ماہ بھی اسی چیز کو دہرایا جاتا ہے۔  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  شامی عوام کے لیے آخری موقع ہونے کی یاد دہانی کرانے والے سینرلی اولو نے  کہا کہ کیا آپ کی طاقت بس یہی تک ہے؟  ہم نئے سال میں  محض ٹویٹ کرنے کے بجائے شامی عوام  کی نجات دلانے کے لیے در حقیقت کچھ کرسکتے ہیں۔

روزنامہ ینی شفق’’ترکی  افریقہ اور ایشیا میں 18 ملین افراد تک پانی پہنچائے گا‘‘

ترکی ،  شہری تنظیموں اور سرکاری اداروں کی بدولت  خطہ ایشیا اور افریقہ  کے 22 ممالک میں 34 ہزار  سے زائد  پانی کے کنوئیں کھودے گا۔ان دونوں براعظموں  میں 18 ملین سے زائد انسان صاف پانی سے  مستفید کیا گیا ہے۔ ہر برس  ہیضے، اور دیگر امراض سے 4 لاکھ 85 ہزار افراد  ہلاک ہو جاتے ہیں اور اس محل وقوع   میں پانی کی پائپ لائنوں کا جھال بچھایا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں