ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

03.12.2021

1742493
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت ’’صدارتی اعلی مشاورتی کونسل  کا  پیرس موسمی  معاہدے پر غور‘‘

صدارتی اعلی مشاورتی کونسل کا اجلاس کل صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں سر انجام پایا۔ دارالحکومت انقرہ میں صدارتی  کمپلیکس میں  منعقدہ اجلاس میں ترکی    کے پیرس موسمی معاہدے  کا قومی اسمبلی سے منظوری لیتے ہوئے فریق بننے کے  بعد  کی پیش رفت پر غور کیا گیا ہے۔

روزنامہ صباح ’’ایردوان  کے قومی بحری  توپ گن  کی افتتاحی تقریب   کے دوران اہم پیغامات‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے کل مکینکل اینڈ کیمیکل انڈسڑی کے زیر تحت سرکاری۔نجی شعبہ جات تعاون  کے ساتھ  تیار کردہ ’قومی بحری توپ‘ کی  آزمائشی فائرنگ تقریب کو روانہ کردہ پیغام میں  واضح کیا ہے کہ  ترکی اب  قومی امکانات کے ساتھ تیار کردہ  ملی بحری توپ  کی بدولت اب اس اسلحہ نظام کو تیار کرنے والے چند  ممالک کی صف میں  شامل ہو گیا ہے۔

روزنامہ وطن ’’وزیر خارجہ چاوش اولو: ہم کریمیا کے غیر قانونی الحاق کو تسلیم نہیں کریں گے‘‘

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل سوئس دارالحکومت سٹاک ہوم  میں منعقدہ یورپی سلامتی و تعاون تنظیم  کے وزرا خارجہ کونسل کے  28ویں اجلاس میں کہا ہے کہ  کریمیا کے غیر قانونی الحاق  کو تسلیم نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے  جنوبی قفقاز میں پائدار امن کے قیام کے لیے  ایک اہم موقع موجود ہے۔

روزنامہ خبر ترک ’’ماہ نومبر میں برآمدات  نے ریکارڈ توڑ ڈالا‘‘

وزیر تجارت مہمت مُش نے  کل اپنے بیان میں کہا  ہے کہ ماہ نومبر میں ترکی کی برآمدات  گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 33.4 فیصد کے اضافے کے ساتھ ساڑے اکیس ارب ڈالر تک  رہی ہیں۔  جو کہ  اب تک کی ماہانہ سطح پر سب سے زیادہ  رقم ہے۔

روزنامہ سٹار’’ 25 برس بعد پہلی بار‘‘

ترکی اور لیبیا کے مابین  بحری سفر 25 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ سے شروع ہو گئے ہیں۔ یہ سفر مال و اسباب کی نقل و حمل کو بھی ممکن  بنائیں گے اور ہفتے میں ایک بار  دو طرفہ  سفر کا اہتمام ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں