ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

30.11.2021

1740809
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق ’’ایردوان: ہم  خوش آئند پیش رفت کی توقع رکھتے ہیں‘‘

صدر رجب طیب ایردوان  نے دورہ ترکمانستان سے وطن واپسی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات  نے ترکی کے لیے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ  پیش کیا ہے، ہم اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک مختلف مستقبل  کی نشاط کریں گے،  ہم  اس سے دور رس نتائج حاصل کریں گے۔

روزنامہ حریت’’وزارت دفاع: ریڈ بلیٹن سے مطلوب  شخص پکڑا گیا‘‘

دفتر دفاع نے کل اپنے  بیان میں  کہا ہے کہ شام سے غیر قانونی طریقے سے ترکی  داخل ہونے کی کوشش کرنے والے  ایک شخص جو کہ ریڈ بلیٹن کے ساتھ مطلوب تھا سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

روزنامہ سٹار’’خارجہ تجارت  اعداد و شمار کا اعلان‘‘

ترکی کی  برآمدات گزشتہ برس کے اسی  ماہ کے مقابلے میں 20.1 فیصد  کے اضافے سے 20 ارب 729 ملین ڈالر  جبکہ درآمدات 12.8 فیصد کے اضافے سے 22 ارب 230 ملین ڈالر تک رہی ہیں۔

روزنامہ خبر ترک ’’دیار بکر  کی قدیم فصیلوں  میں مروانی  حکمران  کے محل کی  دریافت‘‘

دیار بکر  کی فصیلوں  میں واقع 71 ویں برج کے مروانی حکمران کا محل ہونے کا تعین ہو گیا ہے۔  یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس محل کی تعمیر کے بعد اسے ایک مرکز ِ ثقافت کی حیثیت دی گئی  اور  یہاں پر  بھاری تعداد میں علما اور فکری شخصیات کی آ مدورفت رہنے کا بھی   علم ہو ا ہے۔

روزنامہ صباح’’تائیفون کورکوت  دوبارہ سے بندس لیگا میں ‘‘

ترک فٹ بال کوچ تائیفون کورکوت ہیرتھا برلن کے نئے کوچ منتخب ہو گئے ہیں۔  اس کوچ نے اس سے پیشتر بائیر لیورکوسین  ٹیم کے لیے خدمات انجام دی تھیں۔



متعللقہ خبریں