ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

23.11.2021

1737550
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک’’صدر ایردوان: ہم مواقع سے استفادہ کرنے پر پُرعزم ہیں‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے مالی بحران  سے نمٹنے کے لیے تجربات اور ہنر مندوں کے مالک ایک ملک  کی حیثیت سے  دنیا کو در پیش اس نازک دور  سے جنم لینے والے مواقع سے بھر پور طریقے سے  استفادہ کرنے کے لیے ہماراارادہ پختہ اور اٹل ہے۔  انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری، پیداوار، روز گار، برآمدات پر مبنی ہماری اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ہم  اپنے وطن کے لیے صحیح ترین قدم اٹھانے  پر مصمم ہیں۔

روزنامہ وطن ’’ترکی کی دفاعی صنعت کا چرچا یونانی ذرائع ابلاغ میں‘‘

ترکی کے دفاعی صنعت  میں اٹھائے گئے اقدامات کا یونان قریبی طور پر جائزہ لے رہا ہے۔  ترکی کی مقامی و قومی ٹیکنالوجی     یونانی پریس میں وسیع پیمانے کی جگہ پا رہی ہے تو  ایتھنز کے ترکی کی اس دوڑ میں شامل ہونے  کے اقدامات پر نکتہ چینی بھی کی گئی ہے۔  ترک دفاعی صنعت  کے ہم پلہ ہونے کے زیر مقصد متحدہ امریکہ اور فرانس سے طیارے  اور بحری جہاز خریدنے والی یونانی انتظامیہ نے ترکی  کا مقابلہ نہ کر سکنے کا اندازا کر لیا ہے جس کے بعد یونانی پریس نے ’’اسلحہ سازی کی دوڑ ہمیں ڈبو دے گی‘‘ کی طرح کی سرخیا ں لگانی شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ ینی شفق’’ افریقی ممالک دہشت گرد تنظیموں کو ترک مسلح ڈراؤنز  کے ذریعے زیر کریں گے‘‘

مراکش، رواندا اور نائجیریا کے بعد مزید  ایک افریقی ملک نے  میدانوں میں تہلکہ مچا دینے والے بائراکتار ٹی بی ٹو  ڈراؤنز خریدے ہیں۔ نائجر  بھی داعش  اور القاعدہ کی طرح کی دہشت گرد تنظیموں  کے خلاف جنگ میں ترک مسلح ڈراؤنز اور بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کرے گا۔ ترکی سے ڈراؤنز ، تربیتی طیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کی خرید   کے منصوبے کی سرکاری  حکام نے بھی تصدیق کر دی  ہے تو حکام کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردوں کو ترک ڈراؤنز کے ذریعے زیر کریں گے۔

روزنامہ سٹار’’صومالیہ کی ترکی کے لیے محبت  لازوال ہے‘‘

افریقہ کے متعدد خوبصورتیوں اور رعنائیوں سے مالا مال ایک خطہ ہونے کا ذکر کرنے والی  ہیئر وومن  نامی ایک شہری تنظیم  کی اعلی سطحی ناظمہ  دیقہ صلاد نے  دیگر ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے  خطرات سے پُر ہونے  کا  کہا ہے تو صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت  میں  ترکی  کےصومالیہ   میں سرمایہ کاری  کرنے سے  ہچکچاہٹ محسوس نہ کرنے کا کہا ہے۔ صلاد  نے بتایا کہ ترکی میں تعلیم  حاصل کرنے والے صومالی نوجوان دونوں ممالک  کے مابین دوستانہ تعلقات کے فروغ میں ایک پُل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ صباح’’ٹرکو واک  کے تیسرے مرحلے  تجزیات کو ایک ہزار رضا کاروں کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جا ئیگا‘‘

کورونا وائرس کے برخلاف مقامی ویکسین ٹرکو واک  کے تیسرے مرحلے کی آزمائش کے لیے رضا کاروں کا تعین کر لیا گیا ہے۔ جس کا ابتک دو بٹا تین حصہ مکمل ہو چکا ہے، مقامی ویکسین کی  سال 2022 سے باقاعدہ  پیداوار  شروع کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں