ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 15.11.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1733879
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 15.11.2021

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار "صدر ایردوان : دنیا میں نمبر ون "

چناق قلعے   ٹرائے میوزیم میں منعقدہ دستاویزی فلم "ایزن ایلی   یحییٰ  ساجنٹ " کے پریمیئر  شو  کے موقع پر نوجوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے، صدر رجب طیب ایردوان نے 1915 کے چناق قلعے  پل کے حوالے سے کہا کہ براعظم  ایشیا اور براعظم یورپ کو ملانے والا  دنیا کا نمبر ون پل  ہے۔

 

***روزنامہ وطن "خارجہ امور: ہم آ  حسیکہ  ترکوں کو ضروری مدد فراہم کرتے رہیں گے"

آحسیکہ  ترکوں کی ان کے آبائی وطن سے جلاوطنی کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر، وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہم آحسیکہ ترکوں کی ان کے وطن واپسی کے عمل کی کڑی نگرانی کرتے رہیں گے۔ اور اپنے ہم وطنوں کو ضروری مدد فراہم کرتے رہیں گے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : قارا اسماعیل  کی جانب سے خوشخبری: پہلی قومی اور الیکٹرک ٹرین  جلد  آ رہی ہے"

ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عادل قارا اسماعیل  اولو  نے کہا، "پہلی قومی اور گھریلو الیکٹرک ٹرین کی تیاری کے لیے کام مکمل کر لیا گیا ہے، جس کی ڈیزائن کی رفتار 176 کلومیٹر فی گھنٹہ اور آپریٹنگ رفتار 160 کلومیٹر ہے۔یہ  ٹرینیں جلد ہی  ترک  ہم وطنوں کی خدمت میں پیش کردی جائیں گی۔

 

***روزنامہ حریت :  "ہم یورپ کے  محفوظ ترین  ہوائی اڈے کے مالک ہیں "

استنبول ہوائی اڈے کے آپریٹر IGA کے جنرل مینیجر  اور ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین قادری سامسنلو نے کہا، "استنبول ہوائی اڈہ یورپ کے  محفوظ ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہےاور یہ ہوائی اڈہ  2020 میں پہلے  اور  2021 میں  بھی پہلے نمبر پر ہی ہے۔

 

***روزنامہ صباح "ورلڈ کپ کی حفاظت ترک پولیس کے سپرد"

دنیا کے عظیم ترین مقابلوں میں سے ایک  ورلڈ فٹ بال چیمپئن شپ جو  قطر میں 21 نومبر سے 18 دسمبر 2022 کے درمیان منعقد  ہوں گے  کی سیکیورٹی کو  ترک پولیس یقینی بنائے گی ۔



متعللقہ خبریں