اخبارات کی جھلکیاں

27.10.21

1725555
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ  اسٹار  کے مطابق  صدر رجب طیب ایردوان نے قارا باغ میں تعمیر کردہ فضولی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ،وہ پہلی شخصیت تھے جن کا طیارہ اس  ہوائی اڈے پر اترا۔

 روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا کہ ترکی خطے میں پائیدار امن کا متمنی ہے اور ہم بردار ملک آذربائیجان کی مدد کےلیے تمام امکانات بروئے کار لائیں گے۔ ایردوان نے کہا کہ آرمینیا آذربائیجان کے ساتھ تھ تمام تنازعات کے حل کےلیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور اگر ایسا ہوا توپھر ترکی بھی اس کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا سوچے گا۔

 

روزنامہ خبر ترک  نے لکھا ہے کہ  ترک مسلح افواج کی بوقت ضرورت سرحد پار آپریشنز کے لیے شام اور عراق میں تعیناتی پر مبنی مدت اختیار میں مزید دو سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ترک پارلیمان کے اجلاس میں اسے قبول بھی کرلیا گیا ہے۔

 

 روزنامہ صباح کےمطابق ترک ضلع ماردین کے قصبے ارتوکلو میں 23  اکتوبر کو دو دہشتگردوں کو "اُچ بے" نامی ملکی ساختہ ڈرون کے ذریعے ہلاک کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ وطن  بتایا گیا ہے کہ ترکی کی مقامی طور پر تیار کیجانے والی برقی ٹرین کے تمام تجربے کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں، امید ہے کہ یہ اگلے سال تک پٹری پرآ جائے گی جس کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں