ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

22.10.21

1723537
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت ’’ہم 1 ایک ارب 400 ملین ڈالرز کو ہر صورت میں واپس لیں گے‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے  انگولا، ٹوگو  اور نائجیریا  کے دوروں  سے واپسی پر طیارے  پر  اخباری نمائندوں کو  اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے   ایجنڈے  سے متعلق سوالات کا جواب دیا۔  انہوں نے کہا کہ  متحدہ امریکہ  کو ایف۔35 کے لیے ادا کردہ ایک ارب 400 ملین  ڈالر کو کسی نہ کسی طریقے سے واپس  حاصل کیا جائیگا۔  کسی بھی صورت میں ترکی  کے حقوق  کو پاؤں تلے روندھے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

روزنامہ ینی  شفق ’’وزیر چاوش اولو کی جانب سے  سواپ    بیان ‘‘

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے  ترکی اور جنوبی کوریا کے مابین  دو طرفہ تجارت کو  قابل دوام  ماہیت دلانے کے  لیے مل جل کر کام کرنے کی  ضرورت ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے تحت ہمارے   سنٹرل بینکوں کے مابین سواپ معاہدے کی بنیاد پر  باہمی لین دین میں مقامی کرنسیوں کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

روزنامہ  خبر ترک ’’وزیر تجارت موش:  ترکی۔ افریقہ تجارتی حجم   25.3 ارب ڈالر  ہو گیا ہے‘‘

وزیرِ تجارت مہمت مُش  ترکی اور افریقہ کے مابین  اقتصادی  تعلقات   سرعت سے فروغ پانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’سال 2003 میں ترکی۔ افریقہ  تجارتی حجم  5.4 ارب ڈالر تک تھا جو کہ اب بڑھتے ہوئے 25.3 ارب ڈالر تک  آن پہنچا  ہے۔

روزنامہ سٹار’’ترکی کا خطے میں اقتصادی اقدام! مشترکہ اعلامیہ  جاری‘‘

خارجہ اقتصادی تعلقات کمیٹی کے زیر ِ اہتمام  وزارتِ تجارت و افریقن یونین کمیشن کے باہمی تعاون سے استنبول کنونشن سنٹر میں  منعقدہ ترکی۔ افریقہ  تیسرے اقتصادی و بزنس فورم  کے دائرہ کار میں  ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق   یہ فورم۔ نجی شعبے  کو اولین طور پر  ٹیکنالوجی، ٹورزم،  زراعت،  بجلی کی پیدوار، مواصلات و  ٹرانمیشن سروسز، ہوا بازی، جہاز رانی، تعلیم، صحت  اور کاربن    گیسوں کے  اخراج کے شعبہ  جات میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جائیگا۔

روزنامہ وطن ’’ماردن میں 12 ہزار سالہ مندر کی دریافت‘‘

ترکی کے شہر ماردن کی تحصیل  دار گیچت  میں  جاری آثارِ قدیمہ کے کام کے  دوران  دریافت کردہ  مندر کہ جس کے  12 ہزار سال قدیم ہونے کا تعین  ہوا ہے کو اب پوری طرح منظر عام پر لایا گیا ہے۔  کھدائیاں کیے جانے والے  مقام کے گیوبک لی تپے سے کہیں زیادہ قدیم ہونے  کا  تخمینہ لگایا جا رہا  ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں