ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 18.10.2021

ترک ذرائٰع ابلاغ

1721068
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 18.10.2021

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار: "امریکہ کی جانب سے ترکی کو F-35 کی بجائے  نئی پیشکش"

صدر رجب طیب ایردوان نے انگولا کے دارالحکومت لوانڈا روانگی سے قبل ایک بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ F-16 طیاروں کے حوالے سے ، "ہم نئے F-16 طیارے خرید کر اپنے بیڑے کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ ایف35  طیاروں کی ادائیگیوں کے پیش نظرہمیں یہ پیش کی کی گئی ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق  "دنیا میں اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ہے: 65 سال سےزاہد  عمر کے لوگوں کے لیے خصوصی ایمرجنسی سروس قائم کی جائے گی"

ایسوسی ایشن آف ایمرجنسی میڈیسن اسپیشلسٹس (ATUDER) کے تیار کردہ اور یورپی یونین (EU) کے قبول کردہ منصوبے کے دائرہ کار میں ، ترکی میں 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں  کو  ہنگامی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ATUDER کے صدر پروفیسر ڈاکٹر بشار  جاندار  نے کہا کہ "دنیا میں اس قسم کی کوئی مثال موجود نہیں ہے  ہم ترکی میں اس کاآغاز کررہے ہیں۔

 

***روزنامہ حریت  "ہم یورپ میں ڈرائیوروں کی ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں"

ترکی اور انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ٹرک ڈرائیورز (یو ٹی ایس وائی ڈی)  کے صدر سعدات  کاپلان نے کہا کہ ہم یورپ میں ڈرائیور کی ضروریات کو پورا کرنے کی پوزیشن میں ہیں کیونکہ اس وقت ہمارے ملک میں ایک تربیت یافتہ فورس موجود ہے۔کاپلان  نے کہا کہ وہ قابل اعتماد اور ترک  ڈرائیوروں کےذریعے  اس درخواست کو پورا کرسکتے ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "9 ماہ میں 2 ارب 15 ملین ڈالر تازہ پھل اور سبزیوں کی برآمدات"

سال کے 9 مہینوں میں ترکی کی 2 ارب 15 ملین ڈالر کی تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کا 31 فیصد روس سے  627 ملین 4لاکھ  42 ہزار دالر کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔

 

***روزنامہ صباح صبح "ٹرکش ائیر لائیں  کا عملہ سن کریم سے  جانیں بچا رہا ہے"

ترک ایئر لائنز (THY) کیبن عملہ اور پائلٹس کی جانب سے  قائم کردہ  " گوڈ فرینڈز" ایسوسی ایشن  نے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں سورج کی روشنی  سے متاثرہ البینو  بچوں کے زخموں پر سن کریم  سے مرہم رکھ رہے ہیں اور ان کی زندگیوں کو بچا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں